جیفری ایپسٹین کی آخری کال وصول کرنے والی گرل فرینڈ کرینا شُلیاک، اربوں کی جائیداد کی ممکنہ وارث

منگل 28 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بدنام امریکی سرمایہ کار اور جنسی جرائم کے ملزم جیفری ایپسٹین کی گرل فرینڈ اور دانتوں کی ڈاکٹر کرینا شولیاک ان کی جائیداد کے بڑے حصے کی وارث بن سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جیفری ایپسٹین سے روابط رکھنے والے ماڈلنگ اسکاؤٹ کی پیرس میں پراسرار موت

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق 37 سالہ کرینا شولیاک، جیفری ایپسٹین کی موت کے بعد خود کو منظر سے دور رکھنے کی کوشش ک رہی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہ جیفری ایپسٹین کو موت سے قبل فون کرنے والی آخری خاتون تھیں۔

رپورٹ کے مطابق سرکاری ریکارڈز کی بنیاد پر کرینا شولیاک کو جیفری ایپسٹین کی جائیداد سے تقریباً 100 ملین ڈالر تک ملنے کا امکان ہے۔

بیلاروس سے تعلق رکھنے والی کرینا شولیاک کی ملاقات جیفری ایپسٹین سے اس وقت ہوئی تھی جب ان کی عمر 21 سال تھی۔

رپورٹ کے مطابق شُلیاک نے خود کو جیفری ایپسٹین کے جرائم کا متاثرہ ظاہر نہیں کیا، جبکہ امریکی حکام نے بھی انہیں جنسی اسمگلنگ کے معاملے میں شریکِ جرم قرار نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بل گیٹس کا جیفری ایپسٹین سے ملاقات سے قبل 3 خواتین کے ساتھ افیئرز کا اعتراف

نیویارک ٹائمز کے مطابق ایف بی آئی نے بھی کبھی کرینا شولیاک سے پوچھ گچھ نہیں کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیفری ایپسٹین اس تعلق کو کنٹرول کرتے تھے، تاہم شولیاک کو اس رشتے سے ذاتی، پیشہ ورانہ اور مالی فوائد حاصل ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مجھے نیتن یاہو کی فراہم کردہ معلومات کی ضرورت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر، قوم کی یکجہتی ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، گورنر سندھ نہال ہاشمی

3 بجلی تقسیم کار کمپنیاں نجکاری کے قریب، نجکاری بورڈ نے تنظیم نو کی منظوری دے دی

آزاد کشمیر: انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام، مسلم لیگ ن نے پہلے مرحلے میں میدان مار لیا

ہونڈا اٹلس کا پاکستان کی الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں فوری اینٹری سے انکار، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

مجھے نیتن یاہو کی فراہم کردہ معلومات کی ضرورت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

آزاد کشمیر: انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام، مسلم لیگ ن نے پہلے مرحلے میں میدان مار لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی