میٹا نے ٹک ٹاک کی طرز پر نئے ٹولز متعارف کرا دیے

ہفتہ 17 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی مرکزی کمپنی میٹا نے شارٹ ویڈیوز بنانے والے صارفین کے لیے فیس بک اور انسٹاگرام ریلز میں کچھ نئی تبدیلیاں کرتے ہوئے ریلز کو اپڈیٹ کرنے کے لیے ایڈٹنگ اور نئے ٹیمپلیٹس متعارف کرائے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹا کی جانب سے فیس بک ریلز ایڈٹنگ کے فیچر میں کچھ نئے ٹولز متعارف کرائے گئے ہیں، ساتھ ہی ٹک ٹاک کی طرز پر نئی ٹیمپلیٹس دی گئی ہیں تاکہ صارفین با آسانی ویڈیو ایڈٹنگ کر سکیں۔ میٹا نے شارٹ ویڈیوز کی مقبولیت کے باعث ڈیش بورڈ میں تبدیلیاں کی ہیں۔

میٹا کی جانب سے کی گئی تبدیلیوں میں ہیش ٹیگ، ٹاپ ٹرینڈز، مقبول ریلز اور دیگر فیچرز شامل ہیں جبکہ کہا جا رہا ہے کہ میٹا نے ٹک ٹاک کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان فیچرز کو آزمایا ہے۔

میٹا کی جانب سے ریلز میں ایڈٹنگ کے فیچر میں ٹیکسٹ، آڈیو اور میوزک وغیرہ کو شامل کرنے کے آپشن کو بہتر بنایا گیا ہے جو سب ایک ہی ایڈیٹنگ ونڈو میں ظاہر ہوں گے۔ اس سے ایڈیٹنگ کو تیز اور آسان بنایا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ پروفیشنل اکاؤنٹس رکھنے والوں کو فیس بک پر مزید فعال ہونے کے لیے روزانہ کی چیک لسٹ اور دیگر سہولیات دی جا رہی ہیں تاکہ فعال رہ کر فالورز کی تعداد مزید بڑھائی جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق نیوز فیڈز میں ظاہر ہونے والا ایک اور دلچسپ فیچر’کری ایٹرز ٹو فالو‘ کے تحت نئے ابھرتے ہوئے تخلیق کاروں کو فائدہ مل سکتا ہے، اس فیچرکے تحت پروفیشنل موڈ ’تخلیق کاروں‘ کو فالو بٹن بھی فراہم کیا گیا ہے۔

میٹا نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ ان فیچرز کی مقبولیت کے بعد وہ اگلے چند ہفتوں میں پروفیشنل صارفین کے لیے مزید سہولیات بھی پیش کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں