میٹا نے ٹوئٹر کو ٹکر دینے کی ٹھان لی

ہفتہ 10 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیس بک کی مالک کپمنی میٹا نے ٹوئٹر کے مقابلے پر ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق میٹا نے ٹوئٹر کو ٹکر دینے کی غرض سے اس کے حریف سوشل نیٹ ورک کی منصوبہ کرلی ہے۔

اس آنے والے پلیٹ فارم سے صارفین ان تمام اکاؤنٹس کو فالو کرسکیں گے جو وہ پہلے ہی میٹا کی امیج شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فالو کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں صارفین ممکنہ طور پر مسٹوڈن سے بھی فالورز لا سکیں گے۔

میٹا کے ایک ترجمان نے ٹوئٹر کی طرز والے اس نئے پلیٹ فارم کی تیاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی کمپنی ٹیکسٹ اپ ڈیٹس شیئرنگ کے لیے اس نئے سوشل نیٹ ورک کے لیے کوشاں ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں یقین ہے کہ اس کے ذریعے ایک علیحدہ اسپیس کا موقع ملے گا تخلیق کار اور عوامی شخصیات اپنی دلچسپیوں کے بارے میں بروقت اپ ڈیٹس شیئر کر سکیں گے‘۔

میٹا کے چیف پروڈکٹ آفیسر کرس کاکس کا کہنا ہے کہ پلیٹ فارم پر کوڈنگ کا کام جاری ہے۔ گو میٹا نے اس پلیٹ فارم کو لانچ کرنے کی کوئی تاریخ نہیں بتائی ہے لیکن قیاس یہ ہے کہ اسے جون کے آخر تک لانچ کر دیا جائے گا۔

انسٹاگرام کمیونٹی خاصی بڑی ہے۔ میٹا کا کہنا ہے کہ اس کے تقریباً 2 ارب صارفین ہیں لیکن اس کے اعداد و شمار کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔

ٹوئٹر کے بارے میں ناقدین کا کہنا ہے کہ اس پر غلط معلومات کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا ہے جب کہ ایلون مسک کہتے ہیں کہ اکتوبر 2022 میں اس ایپ کا انتظام سنبھالنے کے بعد اب اس پر کم غلط معلومات ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp