پیداواری شعبوں کی ڈیجیٹل نگرانی دسمبر تک مکمل کی جائے، ایف بی آر اصلاحات پر وزیراعظم کی ہدایات

بدھ 29 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایف بی آر اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں ٹیکس کی استعداد کا سائنسی بنیادوں پر تخمینہ لگانے، ٹیکس چوری کی روک تھام اور پیداواری شعبوں کی ڈیجیٹل نگرانی کا نظام رواں سال دسمبر تک مکمل فعال بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاور سیکٹر کے تعاون سے غیر رسمی معاشی سرگرمیوں اور ٹیکس چوری میں ملوث افراد و کاروبار کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چینی کے پیداواری شعبے اور ایف بی آر کے اعداد و شمار میں ہم آہنگی اس بات کا ثبوت ہے کہ ایف بی آر کا ٹریکنگ نظام مؤثر انداز میں کام کر رہا ہے، جس پر چیئرمین ایف بی آر اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایمانداری سے ٹیکس ادا کرنے والے افراد اور کاروباری ادارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور حکومت آئندہ بھی برآمدی اور مقامی صنعت کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرتی رہے گی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ چیئرمین ایف بی آر اور سینئر افسران ہر ماہ کے پہلے ہفتے کراچی میں موجود ہوں تاکہ کاروباری برادری کے مسائل بروقت سنے اور حل کیے جا سکیں۔ انہوں نے ٹیکسٹائل، مشروبات، اسٹیل، پولٹری، خوردنی تیل و گھی اور ٹائرز کے شعبوں میں بھی دسمبر تک ڈیجیٹل ٹریکنگ نظام فعال کرنے کی ہدایت دی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ چینی، سیمنٹ، تمباکو، ٹائلز اور کھاد کے شعبوں میں ٹریکنگ سسٹم مکمل طور پر فعال ہے، جبکہ مزید پانچ شعبوں میں اس کا نفاذ آخری مراحل میں ہے، جہاں 700 ارب روپے سے زائد ٹیکس استعداد موجود ہے۔ مزید نو پیداواری شعبوں میں بھی ٹریکنگ نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، جس سے 560 ارب روپے کی اضافی ٹیکس استعداد سے فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔

اجلاس کو ایف بی آر میں افرادی قوت، تربیت، میرٹ پر تقرریوں، پیئر ریویو نظام، شفافیت اور تھرڈ پارٹی آڈٹ کے حوالے سے اصلاحات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ 957 تھرڈ پارٹی آڈیٹرز تعینات کیے جا چکے ہیں، جبکہ کسٹمز کے فیس لیس نظام کے لیے 280 گڈز ایویلیوایٹرز کی بھرتی جاری ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ متبادل تنازعاتی حل (ADRC) فورم کے تحت جون 2026 تک 377 درخواستوں میں سے 152 کو 90 روز کے اندر نمٹا کر 54 ارب روپے کی ٹیکس وصولی ممکن بنائی گئی، جبکہ ٹیکس مقدمات میں غیر ضروری قانونی چارہ جوئی کم کرنے کے لیے کیس اسکرونٹی کمیٹی بھی قائم کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایف بی آر میں تقرریاں اور تبادلے صرف میرٹ کی بنیاد پر کیے جائیں، اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کی فہرست مرتب کی جائے تاکہ یومِ آزادی پر انہیں ایوارڈز سے نوازا جا سکے، جبکہ کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کا فوری تھرڈ پارٹی آڈٹ اور ویلیڈیشن بھی کرائی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انسانی آنتوں کی نقل تیار کرنے والی چِپ سے مائیکروبز کے کردار پر نئی تحقیق

کنگنا رناوت کی کاکروچ پارٹی رہنما کے خلاف نازیبا زبان، ترجمان سی جے پی کا کرارا جواب

سینیٹ میں قانون سازی بڑھی مگر حاضری، نمائندگی اور پارلیمانی نگرانی پر سوالات برقرار، پلڈاٹ

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

غلط شناخت پر گرفتاری، وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں مسلمان بس ڈرائیور دم توڑ گیا

ویڈیو

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

راولاکوٹ میں فورسز پر حملے منظم سازش کا حصہ، متعدد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، ایس ایس پی پونچھ خاور علی شوکت

اہلِ کشمیر پاکستان سے محبت کرتے ہیں، ن لیگ کی جیت یقینی، ثاقب مجید راجا نے ایکشن کمیٹی کو ’فتنہ و فساد کمیٹی‘ قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں