چین کے وین چھانگ خلائی مرکز نے 50ویں کامیاب لانچ کا سنگِ میل عبور کرلیا

جمعرات 30 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے جنوبی صوبے ہائنان میں واقع وین چھانگ خلائی مرکز نے لانگ مارچ-7 اے راکٹ کے ذریعے تیان لیان III-01 سیٹلائٹ کو کامیابی سے مدار میں پہنچا کر اپنی 50ویں خلائی لانچ مکمل کرلی۔

مزید پڑھیں:گلگت بلتستان میں پہلے خلائی مرکز کا قیام

چینی خبر رساں ادارے ژنہوا کے مطابق 2016 میں آپریشنل ہونے والا وین چھانگ خلائی مرکز چین کا پہلا جدید اور ماحول دوست خلائی لانچنگ مرکز ہے، جسے مکمل طور پر ملکی سطح پر ڈیزائن اور تعمیر کیا گیا۔

یہ مرکز کم عرضِ بلد، ہر موسم میں لانچ کی صلاحیت، بھاری راکٹوں کی پرواز اور محفوظ راکٹ گرنے کے علاقوں جیسی خصوصیات رکھتا ہے۔ ماہرین نے ہائنان کے گرم، مرطوب، نمکین اور طوفانی موسم کے باوجود لانچنگ نظام کو مؤثر بنانے کے لیے اہم تکنیکی چیلنجز پر قابو پایا۔

مزید پڑھیں:ناسا نے مریخ کے قریب سے گزرنے والے خلائی جہاز کی حیرت انگیز ویڈیو جاری کردی

چین رواں سال اسی مرکز سے چانگ ای-7 قمری مشن روانہ کرے گا، جبکہ مستقبل میں انسانی قمری مشن اور بھاری راکٹوں کی پہلی پرواز سمیت دیگر بڑے خلائی منصوبے بھی یہیں سے انجام دیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا عالمی نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں شاندار کارنامہ، ایک طلائی اور 2 چاندی کے تمغے جیت لیے

سب گل سڑ چکا ہے

افغانستان میں خواتین پر تشدد اور ہلاکتوں میں سنسنی خیز اضافہ، برطانوی اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ

پیٹرول کی عالمی قیمتیں برقرار رہیں تو اگلے 2 روز میں اچھی خبر مل سکتی ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ، امیگریشن کاؤنٹرز مکمل کھلے رکھنے کا حکم

ویڈیو

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اگر عام آدمی کا احتساب ہوتا ہے تو وزرا بھی قانون سے ماورا نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

کالم / تجزیہ

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار