صدر زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

جمعرات 30 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، خصوصاً خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورت حال اور دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعرات کو صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں اور امن و استحکام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت کو خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی موجودہ صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز سے متعلق بریفنگ دی۔

اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریاست دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر: ن لیگی امیدوار نے فیصل راٹھور کی کامیابی چیلنج کردی، دوبارہ گنتی کی درخواست سماعت کے لیے منظور

یورپ میں شدید خشک سالی، توانائی کا نیا بحران پیدا، رومانیہ کا آخری فعال جوہری ری ایکٹر بھی بند ہونے کے قریب

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ ٹیم پر کرفیو نہیں ہوگا، جو روٹ نے کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کردیا

خیبرپختونخوا میں 15 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ڈاکٹر کی فیس سے بچنے کے لیے مریضوں کے انوکھے بہانے، ایک خاتون ڈاکٹر کی بپتا

ویڈیو

سہیل آفریدی فارغ، اکبر ایس بابر کی تابڑ توڑ واپسی، عمران خان کا نیا پلان کیا ہے؟

جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، راجا بازار میں سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں کی بہار

پاکستان کے نوجوان ’کاکروچ‘ نہیں، قوم کا مستقبل اور اقبال کے شاہین ہیں، رانا مشہود احمد خان

کالم / تجزیہ

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہئیں

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے