پاکستان اور ترکیہ کا فلسطینی عوام کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

جمعرات 30 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں غزہ، مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم کی تازہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے اور عالمی سطح پر پیش آنے والی حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں، مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجد اقصیٰ کے احاطے کی بار بار ہونے والی بے حرمتی اور فلسطینی علاقوں میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطینی عوام کے جائز اور قانونی حقوق کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن کے لیے فلسطینی عوام کے حقوق کا تحفظ ناگزیر ہے۔

اس موقع پر اردن کی جانب سے عرب اور اسلامی ممالک کا اجلاس بلانے کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جس کا مقصد فلسطینی عوام کی حمایت میں مشترکہ سفارتی کوششوں کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

پاکستان اور ترکیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ فلسطینی مسئلے پر قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر مشترکہ سفارتی تعاون کو فروغ دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب نے پاکستان کو دیے گئے 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹس کی مدت میں مزید 3 سال کی توسیع کر دی

پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان 4 ٹیسٹ میچوں کی ہاکی سیریز کا پہلا مقابلہ آج اسلام آباد میں ہوگا

جاپان کے تعاون سے ایف آئی اے کی سرحدی نگرانی مزید مضبوط، جدید آلات اور گاڑیاں فراہم

پنجاب کی ترقی میں خواتین کا کردار ناقابلِ فراموش، یونیفارم صرف لباس نہیں بلکہ ایک عظیم ذمہ داری ہے، مریم نواز

انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے قومی و عالمی تعاون ناگزیر، وزیراعظم اور صدر مملکت کا عالمی دن پر پیغام

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین