دونوں ہاتھوں سے محروم طالب علم رفیع اللہ کا ڈاکٹر بننے کا خواب، وزیراعلیٰ بلوچستان نے ذمہ داری اٹھا لی

جمعرات 30 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عزم، حوصلے اور محنت کی مثال بننے والے دونوں ہاتھوں سے محروم طالب علم رفیع اللہ کی جدوجہد نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا دل جیت لیا۔ وزیراعلیٰ نے رفیع اللہ سے چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں خصوصی ملاقات کی اور اس کے ڈاکٹر بننے کے خواب کی تکمیل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

ملاقات کے دوران رفیع اللہ نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو اپنی تعلیمی جدوجہد اور مستقبل کے عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے ڈاکٹر بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے بلوچستان کی 2 جڑواں بہنیں، جنہوں نے کامیابیوں کی نئی داستان رقم کی

اس موقع پر میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ’آپ کا خواب اب حکومت بلوچستان کا عزم ہے، آپ کی تعلیم کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔‘

وزیراعلیٰ نے کہا کہ رفیع اللہ کی ہمت اور حوصلہ بلوچستان سمیت ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ جسمانی معذوری کسی بھی صورت کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی، اصل طاقت انسان کا عزم، صلاحیت اور محنت ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے رفیع اللہ کو یقین دلایا کہ جہاں بھی اس کے علاج کی ممکنہ سہولت دستیاب ہوئی، حکومت بلوچستان اس کے علاج کے لیے مکمل تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ رفیع اللہ کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، حکومت اس کے بہتر مستقبل کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے 14 سالہ ملائکہ خلجی نے کھوسر گنگ چوٹی سر کرکے بلوچستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صلاحیت اور جذبہ رکھنے والے ہر نوجوان کی سرپرستی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ رفیع اللہ جیسے باہمت نوجوان بلوچستان کا روشن مستقبل ہیں اور ان کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہوگی۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ رفیع اللہ کی تعلیم، علاج اور دیگر ضروری سہولیات کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ وہ اپنے خواب کی تعبیر حاصل کر سکے۔

ملاقات کے دوران رفیع اللہ کے عزم اور حوصلے کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس نوجوان نے ثابت کر دیا ہے کہ مشکلات اور جسمانی کمزوریاں بلند مقاصد کے حصول میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر