14 سالہ ملائکہ خلجی نے کھوسر گنگ چوٹی سر کرکے بلوچستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا

بدھ 22 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ طالبہ ملائکہ خلجی نے کھوسر گنگ (Khosar Gang) چوٹی سر کرکے صوبے کی پہلی خاتون کوہ پیما ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

مزید پڑھیں:ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، کیا بلوچستان میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے؟

الپائن کلب آف پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی مہم نے پاکستان کی کوہ پیمائی کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا۔ چوٹی سر کرنے کے بعد ملائکہ خلجی نے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرایا، جو وطن سے ان کی محبت اور پاکستانی نوجوانوں کے بلند حوصلے کی علامت بن گیا۔

الپائن کلب آف پاکستان نے اس تاریخی کامیابی پر ملائکہ خلجی اور ان کے اہلِخانہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی نوجوان نسل، بالخصوص لڑکیوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔

کلب کے مطابق ملائکہ خلجی کی یہ کامیابی دنیا کو یہ پیغام دیتی ہے کہ بلوچستان کی حقیقی شناخت اس کے باصلاحیت، بہادر اور پُرامید نوجوان ہیں، جو ہر میدان میں ملک کا نام روشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:دہشتگردی کی کوئی توجیہ نہیں ہو سکتی، وزیراعلیٰ بلوچستان کا 4 ہزار طلبہ سے براہِ راست مکالمہ

الپائن کلب آف پاکستان نے کہا کہ ملائکہ خلجی کی یہ فتح محض ایک چوٹی سر کرنے کا کارنامہ نہیں بلکہ امید، استقامت، عزم اور حب الوطنی کا ایک مضبوط پیغام بھی ہے، جو نوجوان نسل کو اپنے خوابوں کی تکمیل کے لیے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp