چین اور پاکستان نے ایران کو اسلحہ فراہم نہیں کیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام مسترد کردیا

جمعرات 30 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو چینی ساختہ فضائی دفاعی ہتھیاروں کی مبینہ فراہمی کے حوالے سے چین اور پاکستان کو جوڑنے والے سوال کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ چین ایران کو ہتھیار فراہم نہیں کرے گا۔ ادھر چین نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے جبکہ پاکستان پہلے ہی کسی بھی مبینہ ترسیلی راستے میں اپنے کردار کی تردید کر چکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک صحافی کے اس سوال کو مسترد کر دیا جس میں ایران کو مبینہ طور پر چینی اسلحہ کی فراہمی کے معاملے میں چین اور پاکستان کو جوڑنے کی کوشش کی گئی تھی۔

یہ سوال ایسے وقت میں سامنے آیا جب بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران کو چین کے تیار کردہ QW-12 اور FN-16 کندھے پر رکھ کر فائر کیے جانے والے فضائی دفاعی میزائل نظام (MANPADS) کی 400 تک لانچرز کی کھیپ مل سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امن مذاکرات: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایک بار پھر خراج تحسین

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے انہیں ذاتی طور پر یقین دہانی کرائی ہے کہ چین ایران کو ہتھیار فراہم نہیں کرے گا۔ دوسری جانب چین نے بھی ان رپورٹس کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا ہے۔

پاکستان پہلے ہی ان قیاس آرائیوں کی تردید کر چکا ہے کہ اس کی سرزمین چین سے ایران تک کسی اسلحہ کی ترسیل کے لیے استعمال ہو رہی ہے، اور واضح کیا ہے کہ اس حوالے سے گردش کرنے والے دعوے بے بنیاد ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چین، پاکستان اور ترکیہ کو ایران کو اسلحہ فراہم کرنے سے جوڑنے والے دعووں کو بعض بھارت اور اسرائیل نواز معلوماتی نیٹ ورکس کی جانب سے بار بار فروغ دیا جا رہا ہے، جن کا مقصد خطے میں جاری سفارتی کوششوں کو متاثر کرنا اور غلط معلومات کے ذریعے شکوک و شبہات کو ہوا دینا ہے۔

پاکستان نے ایک بار پھر اپنے اس مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ وہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے، مذاکرات کے فروغ اور تنازعات کے پرامن حل کا حامی ہے اور ایک غیر جانبدار ثالث کے طور پر سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین کا اے آئی سے ہونے والی آن لائن ہراسانی روکنے کے لیے نئے قانون کا مسودہ جاری

چیف جسٹس کے زبانی احکامات پر مقدمات فکس کرنے  کا سلسلہ ختم، رجسٹرار سپریم کورٹ

اے آئی انقلاب کے ثمرات، مائیکروسافٹ کی کلاؤڈ اور مصنوعی ذہانت سے آمدن 90 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

پاکستانی شوبز کے لیجنڈ اداکار خالد نظامی انتقال کرگئے

اداکار محمد احمد کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے بعد عطا اللہ تارڑ کی نوجوان فنکاروں کے لیے مینٹورشپ پروگرام کی تجویز

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین