چین کا اے آئی سے ہونے والی آن لائن ہراسانی روکنے کے لیے نئے قانون کا مسودہ جاری

جمعرات 30 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کیے جانے والے ہراساں کن مواد، ڈیپ فیک اور سائبر بُلیئنگ کی روک تھام کے لیے نئے قانون کا مسودہ جاری کر دیا ہے، جس پر عوامی رائے 28 اگست تک طلب کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:اے آئی انقلاب کے ثمرات، مائیکروسافٹ کی کلاؤڈ اور مصنوعی ذہانت سے آمدن 90 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

مجوزہ قانون کے تحت سوشل میڈیا اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز صارفین کی حقیقی شناخت کی تصدیق کے پابند ہوں گے، جبکہ اے آئی سے تیار یا پھیلائے جانے والے ہراساں کن مواد کی نشاندہی، اسے حذف کرنے، بلاک کرنے اور متعلقہ حکام کو رپورٹ کرنے کی ذمہ داری بھی انہی پلیٹ فارمز پر ہوگی۔

مسودے میں اسکولوں اور تعلیمی اداروں کو نصاب میں سائبر بُلیئنگ سے آگاہی شامل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ بچوں اور دیگر حساس طبقات کے لیے خصوصی تحفظ کی تجاویز بھی شامل ہیں۔

قانون کے مطابق اے آئی کے ذریعے جھوٹی معلومات، کردار کشی، توہین، جنسی نوعیت کے مواد یا منظم آن لائن مہم چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کو ایک کروڑ یوآن (تقریباً 15 لاکھ امریکی ڈالر) تک جرمانہ، سروس معطلی، لائسنس منسوخی یا فوجداری کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت میں خود انحصاری، حکومت نے واضح روڈ میپ پیش کردیا

چینی حکام کے مطابق یہ قانون ملک میں بڑھتے ہوئے آن لائن ہراسانی اور اے آئی کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا عالمی نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں شاندار کارنامہ، ایک سونے اور 2 چاندی کے تمغے جیت لیے

سب گل سڑ چکا ہے

افغانستان میں خواتین پر تشدد اور ہلاکتوں میں سنسنی خیز اضافہ، برطانوی اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ

پیٹرول کی عالمی قیمتیں برقرار رہیں تو اگلے 2 روز میں اچھی خبر مل سکتی ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ، امیگریشن کاؤنٹرز مکمل کھلے رکھنے کا حکم

ویڈیو

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اگر عام آدمی کا احتساب ہوتا ہے تو وزرا بھی قانون سے ماورا نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

کالم / تجزیہ

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار