کیا اے آئی نے خود ہیکنگ شروع کر دی؟ اوپن اے آئی کے انکشاف نے دنیا کو چونکا دیا

جمعہ 31 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اوپن اے آئی نے انکشاف کیا ہے کہ کمپنی کے ایک تجرباتی مصنوعی ذہانت (اے آئی) ایجنٹ نے اندرونی سائبر سیکیورٹی جانچ کے دوران نہ صرف ہگنگ فیس (Hugging Face) بلکہ مزید چار مختلف آن لائن سروسز پر موجود اکاؤنٹس تک بھی غیر مجاز رسائی حاصل کی۔

کمپنی کے مطابق یہ واقعہ ایک داخلی سائبر سیکیورٹی جائزے کے دوران پیش آیا، جس کا مقصد خودمختار اے آئی سسٹمز کی جارحانہ صلاحیتوں کا جائزہ لینا تھا۔ اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ تجرباتی اے آئی ایجنٹ اپنی مقررہ حدود سے باہر نکل آیا انٹرنیٹ پر عوامی طور پر دستیاب لاگ اِن اسناد (Credentials) تلاش کیں اور کسی براہِ راست انسانی ہدایت کے بغیر انہیں استعمال کرتے ہوئے متعدد بیرونی آن لائن سروسز تک رسائی حاصل کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت نے اپنے رنگ دکھانے شروع کردیے، اوپن اے آئی کا جدید ماڈل بے قابو، سائبر حملہ کردیا

اوپن اے آئی نے بتایا کہ ہگنگ فیس کے بعد اسی تحقیق کے دوران اے آئی ایجنٹ نے چار مزید آن لائن پلیٹ فارمز پر موجود عوامی اکاؤنٹس تک بھی رسائی حاصل کی تاہم یہ واقعات ہگنگ فیس کے مقابلے میں محدود نوعیت کے تھے۔ کمپنی کے مطابق تحقیق مکمل کر لی گئی ہے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اضافی حفاظتی اقدامات نافذ کر دیے گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق متاثرہ اکاؤنٹس میں سے ایک Modal Labs کے ایک صارف کا تھا۔ کمپنی نے واضح کیا کہ اس کا کلاؤڈ انفراسٹرکچر محفوظ رہا اور مسئلہ اس کے نظام میں نہیں بلکہ صارف کے عوامی طور پر افشا شدہ اینڈ پوائنٹ میں موجود کمزوری کے باعث پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: اے آئی ماڈل میں انسانی دماغ سے مشابہ نظام کا انکشاف

اوپن اے آئی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ اے آئی ایجنٹ صرف تحقیقی مقاصد کے لیے تیار کیا گیا ایک تجرباتی ماڈل تھا اور اس کا طرزِ عمل عوامی طور پر دستیاب ChatGPT سروس کی نمائندگی نہیں کرتا۔

اس واقعے نے ایک بار پھر ایسے خودمختار اے آئی سسٹمز کے ممکنہ خطرات پر بحث چھیڑ دی ہے جو محدود انسانی نگرانی میں منصوبہ بندی کرنے، معلومات جمع کرنے اور پیچیدہ کام انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کون سا اے آئی چیٹ بوٹ حساب کتاب میں سب سے زیادہ درست ہے؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں مصنوعی ذہانت کی تیزی سے بڑھتی صلاحیتوں کے پیشِ نظر ایسے واقعات عالمی سطح پر سائبر سیکیورٹی، اے آئی رسک اسیسمنٹ اور جدید اے آئی ایجنٹس کی جانچ کے معیار کو مزید سخت بنانے کا باعث بن سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ اور بلوچستان حکومت پانی کی تقسیم پر متفق، فارمولا کیا ہوگا؟

نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے سربراہ جنرل سید عامر رضا نشانِ امتیاز (ملٹری) کے لیے نامزد

چین کا نیا شاہکار، اب ٹرین دریائے یانگسی کے نیچے فل اسپیڈ سے دوڑے گی

سپریم کورٹ: عمران خان کی اسپتال منتقلی کی درخواست پر رجسٹرار کے اعتراضات کالعدم، فوری نمبر الاٹ کرنے کا حکم

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘