فواد خان کے نئے روپ نے سب کو چونکا دیا، مداحوں نے کاسمیٹک پروسیجرز پر سوال اٹھا دیے

جمعہ 31 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان کے معروف اداکار فواد خان کی تازہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کے نئے انداز اور ممکنہ کاسمیٹک تبدیلیوں سے متعلق قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں۔

فواد خان ان دنوں اداکارہ عائزہ خان کے ساتھ اپنی نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ سیکیورٹی فورسز کے ایک افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ کردار کے تقاضوں کے مطابق انہوں نے اپنے بال مختصر کروا لیے ہیں جس کے باعث ان کی شخصیت میں واضح تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد خان کے ساتھ دوستی پر ماہرہ خان کی پہلی مرتبہ کھل کر گفتگو

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر کے بعد متعدد صارفین نے دعویٰ کیا کہ فواد خان نے ممکنہ طور پر بوٹوکس، فلرز یا دیگر کاسمیٹک طریقۂ علاج کروایا ہے جبکہ بعض صارفین نے ان کے چہرے کی تازگی اور نئے انداز کو سراہا۔ چند صارفین نے ان کے وزن میں نمایاں کمی کا ذکر کرتے ہوئے یہ قیاس آرائی بھی کی کہ وہ ممکنہ طور پر ذیابیطس کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا اوزیمپک (Ozempic) استعمال کر رہے ہوں گے۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ فواد خان کو لاہور کے ایک معروف کاسمیٹک سرجن کے ساتھ مختلف مواقع پر دیکھا گیا ہے جس کے بعد ان سے متعلق یہ قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فواد خان بالی ووڈ میں واپسی پر کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟

تاہم فواد خان یا ان کی ٹیم کی جانب سے اب تک ان خبروں یا سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعوؤں کی نہ تو تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی تردید سامنے آئی ہے۔

واضح رہے کہ فواد خان پاکستان کے مقبول ترین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے ہمسفر، زندگی گلزار ہے، داستان سمیت متعدد کامیاب ڈراموں اور خدا کے لیے اور دی لیجنڈ آف مولا جٹ جیسی کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ بالی ووڈ فلموں خوبصورت اور کپور اینڈ سنز کے بعد بھارت میں بھی ان کی بڑی تعداد میں مداح موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا ٹام ہالینڈ ہمیشہ کے لیے اسپائیڈر مین کو الوداع کہنے والے ہیں؟

وزیراعظم نے ورلڈ بینک کی مالیاتی رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی

ترک اپوزیشن پارٹی کے میئر اردال بشکچی اوغلو کرپشن کے الزام میں گرفتار

پاکستان کو وار رسک انشورنس فہرست سے نکالنے کا فیصلہ، اسحاق ڈار کا خیرمقدم

لائیودہشتگردوں کے لیے اب کوئی رعایت نہیں، یا ہتھیار ڈالیں یا آپریشن کا سامنا کریں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘