پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

جمعہ 31 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے ورک لوڈ مینجمنٹ سسٹم کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے تمام کھلاڑیوں، خصوصاً فاسٹ بولرز، کو اپنی فٹنس اور ورک لوڈ بہتر انداز میں سنبھالنے میں مدد ملے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ ورک لوڈ کا درست انتظام ہر کھلاڑی کی اپنی ذمہ داری ہے، امید ہے کہ کھلاڑیوں کے لیے متعارف کرایا گیا نیا نظام فائدہ مند ثابت ہوگا اور خاص طور پر فاسٹ بولرز اپنے ورک لوڈ کو مؤثر انداز میں منظم کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم گلوکار بن گئے، نسیم شاہ، سلمان علی آغا اور ساتھی کرکٹرز کا دلچسپ ردعمل

انہوں نے کہا کہ اب ایک روزہ میچوں میں 300 سے زائد اور ٹی20 کرکٹ میں 200 سے زیادہ رنز بننا معمول بنتا جا رہا ہے، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کھیل کا انداز تیزی سے بدل چکا ہے، ہمیں بھی محسوس ہوتا ہے کہ ہماری کارکردگی میں کمی آئی ہے، کیونکہ پہلے ٹی20 میں 200 سے زائد رنز کا اسکور عام نہیں تھا۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ کرکٹ میں نمایاں تبدیلی آچکی ہے، پچز، حالات اور کھیلنے کا انداز پہلے سے مختلف ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے فاسٹ بولرز کے لیے چیلنجز بڑھ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں رفتار اہم ہے، لیکن درست لائن اور لینتھ برقرار رکھنا بھی اتنا ہی ضروری ہے، جبکہ ہر فارمیٹ کے مطابق ورک لوڈ کو بھی منظم کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: فاسٹ بولر نسیم شاہ غیرمعینہ مدت کے لیے پی ایس ایل سے باہر

اپنی انجری کے بارے میں نسیم شاہ نے کہا کہ ان کی انجریز کو اکثر غلط طور پر فٹنس سے جوڑا جاتا ہے، حالانکہ انہوں نے اپنی جسمانی فٹنس پر بھرپور محنت کی ہے۔

انہوں نے کہا، مجھے اپنی فٹنس بہتر بنانے کے لیے کافی وقت ملا۔ میدان میں لگنے والی انجریز ہمیشہ کھلاڑی کے اختیار میں نہیں ہوتیں، لیکن لوگ اکثر انہیں فٹنس کی کمی سے جوڑ دیتے ہیں۔

نسیم شاہ نے اپنے چھوٹے بھائیوں حنین شاہ اور عبید شاہ کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کرکٹ میں محنت کر رہے ہیں، اور اگر تینوں بھائیوں کو ایک ساتھ پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملا تو یہ ان کے لیے باعثِ فخر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: متنازع ٹوئٹ: نسیم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ’غلط استعمال‘ پر معافی مانگ لی

انہوں نے اپنی حالیہ کارکردگی کے بارے میں کھل کر اعتراف کیا کہ وہ توقعات کے مطابق نہیں رہی۔’میں مانتا ہوں کہ میری کارکردگی بہتر ہونی چاہیے تھی۔ جب آپ اچھی کارکردگی نہیں دکھاتے تو لوگ متاثر نہیں ہوتے، جبکہ میدان میں اچھی کارکردگی ہی سب کا احترام دلاتی ہے۔‘

نسیم شاہ نے واضح کیا کہ وہ کسی ایک فارمیٹ تک محدود رہنے کے حق میں نہیں ہیں اور جہاں بھی موقع ملا، پاکستان کی نمائندگی کے لیے ہر فارمیٹ میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا عالمی نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں شاندار کارنامہ، ایک طلائی اور 2 چاندی کے تمغے جیت لیے

سب گل سڑ چکا ہے

افغانستان میں خواتین پر تشدد اور ہلاکتوں میں سنسنی خیز اضافہ، برطانوی اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ

پیٹرول کی عالمی قیمتیں برقرار رہیں تو اگلے 2 روز میں اچھی خبر مل سکتی ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ، امیگریشن کاؤنٹرز مکمل کھلے رکھنے کا حکم

ویڈیو

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اگر عام آدمی کا احتساب ہوتا ہے تو وزرا بھی قانون سے ماورا نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

کالم / تجزیہ

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار