وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے نظام سے متعلق بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں تین سال بعد معلوم ہوا کہ نظام خراب ہے اور چلنے کے قابل نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے، ملک ایسے ہی چلتا رہے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ محسن نقوی کہتے ہیں کہ موجودہ نظام ختم ہو چکا ہے اور اب آگے نہیں چل سکتا، حالانکہ وہ خود گزشتہ تین برس سے اقتدار کا حصہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا، ’تم نے تین سال میں تیس سال کا سفر کر لیا، کہاں سے چلے تھے اور کہاں پہنچ گئے ہو، اور اب تمہیں پتا چلا کہ یہ نظام بالکل خراب ہے، چل نہیں سکتا۔‘
جن ووٹوں سے آپ کے والد محترم صدر بنے وہ آپ کہتے ہیں کہ ٹھیک ہیں اور انہیں ووٹوں سے جو وزیراعظم بنے ہیں ان کو آپ کہتے ہیں میں نہیں مانتا : رانا ثنا اللہ کا بلاول بھٹو کو جواب۔ pic.twitter.com/38PH2QdiYv
— Hasnat Ahmad Koot 🇵🇰 (@Hasnat_A_Koot) July 31, 2026
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان کا پارلیمانی جمہوری نظام قائداعظم محمد علی جناح کی دی ہوئی میراث ہے اور عوام نے طویل سیاسی جدوجہد کے بعد یہ ملک حاصل کیا، اس لیے نظام کو ختم کرنے کے بجائے اسے بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر انتظامی اصلاحات، سول سروس اصلاحات یا نئے صوبوں کے قیام پر بات کرنی ہے تو اس کے لیے پہلے تمام سیاسی قوتوں اور متعلقہ فریقین کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا۔
محسن نقوی آواز آ رہی ہے 🧏🏻♂️
ہمیں اس بات سے نہ ڈرایا جائے کہ یہ کاکروچ اکھٹے ہو جائیں گے لیپ ٹاپ دینے سے وظائف دینے سے سنبھلیں گے نہیں بھئی ہم نے سنبھالا ہوا ہے پاکستان میں بھی اور پنجاب میں بھی
رانڑا واقعی رانڑا ہے https://t.co/eDxw4gkJ0b pic.twitter.com/qoJydXqtVF
— Kippsam Malik (@KeepsamM) July 31, 2026
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر وہ موجودہ حکومت کو ’فارم 47 کی حکومت‘ قرار دیتے ہیں تو پھر یہ بھی بتائیں کہ صدر آصف علی زرداری کن ووٹوں سے منتخب ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا، ’جن ووٹوں سے بلاول بھٹو کے والد صدر بنے، وہ درست ہیں، لیکن جن ووٹوں سے وزیراعظم منتخب ہوئے، انہیں آپ فارم 47 کا نتیجہ قرار دیتے ہیں۔‘
یہ بھی پڑھیں: نئے صوبے، محسن نقوی کا بیان، مولانا فضل الرحمان کے بیان پر سخت ردعمل، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کیا کہا؟
انہوں نے کہا کہ ہمیں بات سے نہ ڈرایا جائے کہ کاکروچ اکٹھے ہوجائیں گے، لیپ ٹاپ دینے یا وضائف دینے سے یہ نہیں سنبھلیں گے، ہم نے سنبھالے ہوئے ہیں، پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایسے ایشیٹو لیے ہوئے ہیں کہ وہاں کے نوجوان اور طالب علم اپنی حکومت کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔
🚨رانا ثناءاللہ دا کھڑاک ۔۔
🚨اس مرتبہ معرکہ حق میں ہماری مسلح افواج اور ہمارے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہندوستان کو وہ سبق سکھایا ھے کہ وہ اب دوبارہ پاکستان کیخلاف لڑنے کے قابل ھی نہیں رہا ۔۔ سینیٹر رانا ثناءاللہ pic.twitter.com/vLBBDTcgdv— Tahir Mughal Pmln (@Tahirmughalpml8) July 30, 2026
ان کا کہنا تھا کہ یہ کاکروچ جانتے ہیں کہ مسلم لیگ ن ملک کی خدمت کررہی ہے اور خدمت کرنا جانتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اگر سمجھتا ہے کہ وہ پاکستان پر حملہ کرے گا، پاکستان کو دولخت یا فتح کرلے گا، یا آزاد کشمیر کو بھی مقبوضہ کشمیر بنالے گا تو یہ اس کی خام خیالی ہے، اس بار معرکہ حق میں ہماری مسلح افواج اور ہمارے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہندوستان کو وہ سبق سکھایا ہے کہ وہ اب دوبارہ پاکستان کیخلاف لڑنے کے قابل ہی نہیں رہا۔













