پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے، کشمیر کی سرحد پر کھڑا سپاہی اپنی جان خطرے میں ڈال کر وطن کا دفاع کرتا ہے : بلاول بھٹو

جمعہ 31 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاک فوج پاکستان کی ریڈ لائن ہے، کشمیر کی سرحد پر کھڑا ہر سپاہی اپنی جان خطرے میں ڈال کر وطن کا دفاع کر رہا ہے، اس لیے اسے سیاسی بحث کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: افواج پاکستان ہماری ریڈلائن، تنقید برداشت نہیں کی جائےگی، بلاول بھٹو

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ویڈیو بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ پہلے بھی واضح کر چکے ہیں کہ پاکستان کی فوج ان کی ریڈ لائن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی سرحد پر تعینات سپاہی اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر پاکستان کی حفاظت کرتا ہے اور پوری قوم اس کی قربانیوں کی مقروض ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سپاہیوں کو سیاسی اختلافات یا بحث کا حصہ نہیں بنانا چاہیے کیونکہ وہ قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے شہید فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج ہماری ریڈلائن، ایکشن کمیٹی کو مضبوط کرنے میں سیاسی جماعتیں شریک جرم ہیں، نبیلہ ایوب

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہر قربانی کا احترام کیا جائے گا اور شہداء کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنا آج قوم کے کل کے لیے قربان کر رہے ہیں، ان کی عزت اور تکریم ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے بھی اپنے مطالبات دہرائے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن 2 اگست سے قبل مبینہ دھاندلی سے متعلق تمام شکایات کی کھلی عدالت میں سماعت کرے اور پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج سمیت انتخابی ریکارڈ عوام کے سامنے پیش کرے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، پی ٹی آئی چھوڑ رہی ہوں: سابق ممبر صوبائی اسمبلی عائشہ اقبال

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری کسی سیاسی جماعت کو کامیاب کرانا نہیں بلکہ آزاد کشمیر کے عوام کے ووٹ کا تحفظ کرنا ہے۔ ان کے بقول انہیں کسی کا احسان نہیں بلکہ اپنا آئینی اور جمہوری حق چاہیے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ساکھ کا انحصار پہلے مرحلے میں شفاف تحقیقات اور انصاف کی فراہمی پر ہوگا، کیونکہ ان کی جماعت صرف صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات چاہتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فائنل میں نہ پہنچ سکنے کے باوجود باکسر فاطمہ زہرا نے تاریخ رقم کردی، کامن ویلتھ گیمز میں تمغہ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

بیلاروس کے اعلیٰ فوجی وفد کی سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

بلوچستان کوئلہ کان سانحہ، شانگلہ کے 28 نوجوانوں کے جنازے، پورا ضلع سوگ میں ڈوب گیا

پاکستان کی فاطمہ ثنا اور بھارت کی جمائما روڈریگز نے دی ہنڈرڈ میں ایک دوسرے کو گلے لگا لیا، کھیل کو سیاست سے دور رکھنے کا پیغام

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی : پیٹرول 12 پیسے، ڈیزل 66 پیسے فی لیٹر سستا

ویڈیو

نئے صوبے، محسن نقوی کا بیان، مولانا فضل الرحمان کے بیان پر سخت ردعمل، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کیا کہا؟

محسن نقوی نے آصف زرداری کو کیا پیغام دیا؟ نئے صوبے، نقوی کے بیان پر مہر، ملک میں نیا بھونچال

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘