لبنان میں اسلحہ صرف ریاست کے پاس ہونا چاہیے، صدر جوزف عون

ہفتہ 1 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا ہے کہ ملک میں اسلحے پر مکمل اختیار صرف ریاست کے پاس ہونا چاہیے اور تمام ہتھیار قومی فوج کے کنٹرول میں ہونے چاہییں۔

آرمی ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر جوزف عون نے کہا کہ فوجی طاقت اور دفاعی اختیار صرف لبنانی فوج کے پاس ہونا چاہیے، جبکہ ریاستی ڈھانچے سے باہر کسی بھی مسلح گروہ کو قانونی یا سیاسی حیثیت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے زور دیا کہ ریاست کی خودمختاری، قومی سلامتی اور قانون کی بالادستی کے لیے ضروری ہے کہ تمام ہتھیار ریاستی اداروں کے کنٹرول میں ہوں اور صرف قومی فوج ہی ملک کے دفاع کی ذمہ دار ہو۔

صدر جوزف عون کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب لبنان میں غیر ریاستی مسلح گروہوں کے کردار اور ملک میں اسلحے کے اختیار سے متعلق بحث ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp