اسلام آباد میں ’زیرو وائلیشن ڈے‘ مہم، سری نگر ہائی وے پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن کا حکم

ہفتہ 1 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) اسلام آباد کائنات اظہر خان نے ’زیرو وائلیشن ڈے‘ مہم کے سلسلے میں سری نگر ہائی وے پر ڈیوٹی انجام دینے والے ٹریفک افسران سے ملاقات کی اور انہیں خصوصی بریفنگ دی۔

سی ٹی او نے افسران کو ہدایت کی کہ لین وائلیشن، اوور اسپیڈنگ، خطرناک ڈرائیونگ اور دیگر جان لیوا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے، اس لیے ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد، زیرو ٹالرنس پالیسی اور بھرپور انفورسمنٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کے سابق ایس پی کو سزائے موت سنا دی گئی

کائنات اظہر خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دارالحکومت کی شاہراہوں پر محفوظ ٹریفک نظام کے قیام اور حادثات کی روک تھام کے لیے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp