ای چالان کے نام پر سائبر فراڈ، اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو خبردار کردیا

ہفتہ 1 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو جعلی ای چالان کے نام پر بھیجے جانے والے فراڈ پیغامات سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹریفک پولیس نے اپنے ایک اعلامیے میں شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ایسے ایس ایم ایس یا واٹس ایپ پیغامات میں موجود کسی بھی لنک پر ہرگز کلک نہ کیا جائے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق سائبر فراڈ میں ملوث عناصر شہریوں کو جعلی ای چالان کے پیغامات بھیج کر انہیں مشکوک ویب سائٹس پر لے جانے یا ذاتی و مالی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ای چالان کا نفاذ، عدم ادائیگی کی صورت میں کیا ہوگا؟

’شہری ایسے کسی بھی پیغام پر اعتماد نہ کریں اور نہ ہی اس میں موجود لنکس استعمال کریں۔‘

پولیس نے ہدایت کی ہے کہ اگر کسی شہری کو مشکوک یا جعلی ای چالان کا پیغام موصول ہو تو وہ فوری طور پر اسلام آباد پولیس یا ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو اس کی اطلاع دے تاکہ ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے واضح کیا کہ ای چالان کی تصدیق صرف اسلام آباد پولیس کی سرکاری ویب سائٹ پر جا کر کی جائے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد سیف سٹی سسٹم پر ہیکرز کا حملہ، حساس نوعیت کا ڈیٹا چوری

’شہری کسی بھی غیر مصدقہ ویب سائٹ، مشکوک لنک یا سوشل میڈیا کے ذریعے موصول ہونے والے پیغامات پر انحصار نہ کریں۔‘

پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کی معمولی سی احتیاط انہیں مالی نقصان اور سائبر فراڈ سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

’۔۔۔لہٰذا صرف سرکاری ذرائع سے ہی ای چالان کی معلومات حاصل کریں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چیف جسٹس کی ریٹائر ملازمین کو بروقت پینشنری مراعات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

پاکستان اور ملائیشیا میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر مشاورت، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

آزاد کشمیر الیکشن: کیا سیاسی خلیج وسیع ہو رہی ہے؟

غزہ امن منصوبے پر مثبت پیشرفت کا خیرمقدم، پاکستان کا مکمل عملدرآمد پر زور

جی ایچ کیو میں پی ایل اے کی 99ویں سالگرہ کی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاک چین دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

ویڈیو

آزاد کشمیر الیکشن: کیا سیاسی خلیج وسیع ہو رہی ہے؟

جی ایچ کیو میں پی ایل اے کی 99ویں سالگرہ کی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاک چین دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

براڈ پیک سانحہ: 3 غیر ملکی کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 7 کی تلاش جاری

کالم / تجزیہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟