انتظار ختم، اقرا عزیز نے پہلی بار بیٹی صوفیہ کی تصاویر شیئر کر دیں

اتوار 2 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

پاکستان کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے پہلی بار اپنی نومولود بیٹی صوفیہ حسین کا چہرہ مداحوں کو دکھا دیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے دونوں بچوں، کبیر اور صوفیہ، کی ایک دلکش فوٹو شوٹ شیئر کی، جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ اقرا عزیز، جو ’سنو چندا‘، ’رنجھا رنجھا کردی‘، ’خاموشی‘، ’جھوٹی‘ اور دیگر کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے باعث شہرت رکھتی ہیں، نے اپنی بیٹی صوفیہ حسین کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:شوبز کے معروف جوڑے اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں دوسرے بچے کی آمد

اقرا عزیز اور اداکار و ہدایت کار یاسر حسین رواں برس جنوری میں دوسری بار والدین بنے تھے۔ اداکارہ نے 27 جنوری کو انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری دیتے ہوئے بتایا تھا کہ 24 جنوری کو اللہ تعالیٰ نے انہیں بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے۔

تاہم اس وقت انہوں نے بیٹی کی تصویر یا چہرہ مداحوں کے ساتھ شیئر نہیں کیا تھا۔ اب اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کبیر حسین اور بیٹی صوفیہ حسین کا ایک خوبصورت سبلنگ فوٹو شوٹ شیئر کیا ہے، جس میں دونوں سفید لباس میں ملبوس نظر آ رہے ہیں۔

شیئر کی گئی تصاویر میں پہلی بار صوفیہ حسین کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ صوفیہ کی شکل اپنی والدہ اقرا عزیز سے کافی مشابہت رکھتی ہے، جبکہ تصاویر پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے محبت بھرے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp