تنویر الیاس کو نیلم سے شکست، آئی پی پی نے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

اتوار 2 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے تیسرے مرحلے کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: کسی کو شکایت ہے تو الیکشن کمیشن سے رجوع کرے، ن لیگ نے آزاد کشمیر میں دھاندلی کا الزام مسترد کردیا

سردار تنویر الیاس نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کو آزاد کشمیر میں افراتفری کی صورتحال کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیاکہ حالیہ واقعات کی تحقیقات کے لیے ایک غیر جانبدار کمیشن قائم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وادی نیلم سمیت پورے آزاد کشمیر میں انتخابات کا ماحول نہیں بلکہ ہر دو کلومیٹر پر ناکے اور بندشیں موجود ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مظفرآباد ڈویژن میں بدترین دھاندلی کے ذریعے انتخابی نتائج تبدیل کیے گئے۔

سردار تنویر الیاس نے مزید کہاکہ استحکام پاکستان پارٹی نے ان حالات کے پیش نظر انتخابات کے تیسرے مرحلے کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ آئندہ ایک سے دو روز میں پارٹی اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کرےگی۔

واضح رہے کہ سردار تنویر الیاس نیلم ویلی کے حلقہ اپر نیلم سے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار تھے، جہاں سے انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ ن نے مظفرآباد ڈویژن کے لیے حکمت عملی طے کرلی

اس کے علاوہ وہ پونچھ سے بھی 2 نشستوں پر انتخابات میں حصہ لے رہے تھے، تاہم اب انہوں نے الیکشن کے تیسرے مرحلے کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘ڈراپ سائٹ’ کی رپورٹ مکمل بے بنیاد، آزاد کشمیر کے زمینی حقائق نے من گھڑت کہانی کا پول کھول دیا

’کوئی اور نہیں بس شیر‘، مریم نواز کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر خوشی کا اظہار

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اندرونی اختلافات پر تصادم، فائرنگ اور پتھراؤ، متعدد رہنما اور کارکنان زخمی

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور