پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کی انگلش فٹبال اسٹار جوڈ بیلنگھم سے ملاقات نے سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر لی ہے۔
دونوں کی ملاقات ہفتہ کو ایجبسٹن میں دی ہنڈرڈ کے ایک میچ کے موقع پر ہوئی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
فاطمہ ثنا نے اتوار کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جوڈ بیلنگھم کے ساتھ ایک خوشگوار تصویر شیئر کی، جس میں دونوں ہنستے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فاطمہ ثنا نے تاریخ رقم کر دی، ویمنز دی ہنڈرڈ کھیلنے والی پہلی پاکستانی کرکٹر بن گئیں
انہوں نے تصویر کے ساتھ اپنی ٹیم برمنگھم فینکس کی سیزن کی پہلی فتح کا جشن بھی منایا، قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ برمنگھم فینکس کی جزوی ملکیت جوڈ بیلنگھم کے پاس بھی ہے۔
تصویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ متعدد پاکستانی مداحوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اصل خوش قسمت تو جوڈ بیلنگھم ہیں، جنہیں پاکستان کی ’کرکٹ کوئین‘ فاطمہ ثنا کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا۔
Jude Bellingham met Fatima Sana#JudeBellingham #Fatimazsana#ShaheenAfridi #MohammadNabi #BabarAzam #WIvsPAK #WIvPAL #SLvIND #Cricket #ViralVideo #PakistanCricket #AfghanistanCricket #Afghanistan #ViratKohli #RohitSharma #ShubmanGill #GSL #TheHundred #spiderman #JaspritBumrah pic.twitter.com/q8Bj3qDjaL
— Hammad Kurar (@HammadKurar) August 2, 2026
جوڈ بیلنگھم نے بھی اس ملاقات کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے فاطمہ ثنا کی انسٹاگرام پوسٹ پر دل کا ایموجی کمنٹ کیا، جسے مداحوں نے خوب پسند کیا۔
پاکستانی صارفین کے لیے یہ منظر اس لیے بھی غیر معمولی تھا کہ 2 مختلف کھیلوں کے عالمی شہرت یافتہ ستاروں کو ایک ساتھ دیکھنے کا موقع کم ہی ملتا ہے۔
مزید پڑھیں: ویمنز ورلڈکپ فوٹو شوٹ میں فاطمہ ثنا اور جے شاہ کا مصافحہ توجہ کا مرکز بن گیا
اس دوران سوشل میڈیا پر مشہور ’بیفور جی ٹی اے 6‘ والا میم بھی ایک بار پھر گردش کرتا رہا، جسے صارفین نے اس غیر متوقع ملاقات سے جوڑ کر شیئر کیا۔
اسی روز جوڈ بیلنگھم نے برمنگھم فینکس کے مردوں کی ٹیم سے وابستہ پاکستانی لیگ اسپنر عثمان طارق سے بھی ملاقات کی اور ان کے ساتھ چند گیندوں پر بیٹنگ کا لطف اٹھایا۔
THE COLLAB NO ONE SAW COMING. 🥶
– Usman Tariq bowling to Jude Bellingham. 🤯 pic.twitter.com/dR5c4cbyYe
— Sheri. (@CallMeSheri1_) August 1, 2026
اس موقع پر بھی سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے دیکھنے میں آئے، جہاں بعض مداحوں نے حسرت کا اظہار کیا کہ ان کا خواب تو عثمان طارق نے پورا کر لیا۔
ایجبسٹن میں ہفتہ کا دن پاکستانی کرکٹ کے لیے یادگار ثابت ہوا، جہاں فاطمہ ثنا کی قیادت میں برمنگھم فینکس ویمنز نے سیزن کی پہلی کامیابی حاصل کی، جبکہ مردوں کی ٹیم میں شامل عثمان طارق کی ٹیم کو کامیابی نصیب نہ ہو سکی۔
مداحوں نے امید ظاہر کی کہ جوڈ بیلنگھم مستقبل میں پاکستان کا بھی دورہ کریں تاکہ پاکستانی شائقین کو اپنے پسندیدہ فٹبال اسٹار سے ملاقات کا موقع مل سکے۔













