پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ، امریکی ڈالر دباؤ کا شکار

پیر 3 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی روپیہ پیر کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں معمولی بہتری دکھانے میں کامیاب رہا اور انٹربینک مارکیٹ میں 0.01 فیصد مضبوط ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن سندور کے بعد بھارتی روپیہ پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں تقریباً 12 فیصد گر گیا

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر کی قدر 3 پیسے کم ہو کر 277 روپے 77 پیسے پر بند ہوئی جبکہ گزشتہ کاروباری روز جمعہ کو ڈالر 277 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ادھر عالمی کرنسی مارکیٹ میں جاپانی ین کی خریداری میں اضافے کے باعث امریکی ڈالر دباؤ کا شکار رہا۔

ایشیائی کاروبار کے دوران یورو تقریباً ڈیڑھ ماہ کی بلند ترین سطح 1.1559 ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ برطانوی پاؤنڈ بھی تقریباً 2 ہفتوں کی بلند سطح 1.3476 ڈالر کے قریب ٹریڈ کرتا رہا۔

مزید پڑھیں: جب پہلی بار پاکستانی نوٹ کو بابائے قوم کی تصویر پانے کا اعزاز ملا

ڈالر انڈیکس جو دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے 99.71 پر تقریباً مستحکم رہا۔ تاہم گزشتہ ہفتے اس میں ڈیڑھ فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

دیگر کرنسیوں میں آسٹریلوی ڈالر 0.18 فیصد اضافے کے ساتھ 0.7033 امریکی ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ نیوزی لینڈ ڈالر 0.05 فیصد اضافے کے بعد 0.5893 امریکی ڈالر پر ٹریڈ کرتا رہا۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 4.49 ڈالر یا 5.11 فیصد کمی کے بعد 83.44 ڈالر فی بیرل رہ گئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 4.90 ڈالر یا 5.79 فیصد کمی کے ساتھ 79.77 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔

مزید پڑھیں: کیا نشان زدہ پاکستانی کرنسی نوٹ قابل قبول نہیں رہے؟

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافے اور عمان کے قریب آئل ٹینکروں پر حملوں اور خلیج میں سیکیورٹی خدشات کے باعث تیل کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا تھا تاہم پیر کو ان قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا علی خان کیس: اسلحہ نہ ملنے اور فرانزک تضادات نے تحقیقات کو الجھا دیا

بی بی سی کی رپورٹ حقائق کے منافی، الزامات گمراہ کن پروپیگنڈا ہیں: سیکریٹری اطلاعات آزاد کشمیر

منہدم قرار دیے گئے پل کا استعمال جاری، لوگ یہ خطرہ کیوں مول لے رہے ہیں؟

آزاد کشمیر اسمبلی انتخابات کے دو مراحل مکمل، نئی حکومت کو کیا چیلنجز درپیش، وزیراعظم کون بنے گا؟

اے آئی پر کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری لیکن منافع کہاں؟ ایپل، ایمیزون اور دیگر ٹیک کمپنیوں کے نئے منصوبے سامنے آگئے

ویڈیو

آزاد کشمیر اسمبلی انتخابات کے دو مراحل مکمل، نئی حکومت کو کیا چیلنجز درپیش، وزیراعظم کون بنے گا؟

فلسطینی پرچم لہرانے پر برطانوی بینڈ میسیو اٹیک کیخلاف سنگاپور میں کارروائی

ٹام ہالینڈ کی نئی اسپائیڈر مین فلم نے باکس آفس پر دھوم مچا دی

کالم / تجزیہ

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ