جب پہلی بار پاکستانی نوٹ کو بابائے قوم کی تصویر پانے کا اعزاز ملا

بدھ 24 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر والا پہلا کرنسی نوٹ پاکستانی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے اور یہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے میوزیم میں محفوظ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 2025: بھارتی روپیہ ایشیا کی سب سے کمزور کرنسی قرار، مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید

قائد اعظم کی تصویر والا پہلا کرنسی نوٹ 100 روپے کا تھا۔ یہ تاریخی نوٹ 24 دسمبر 1957 کو جاری کیا گیا تھا۔

سنہ 1947 میں پاکستان کے قیام کے فوراً بعد قائد اعظم کی تصویر والے نوٹ جاری نہیں ہوئے تھے۔ ابتدائی سالوں میں انڈین نوٹوں پر حکومتِ پاکستان کی مہر لگا کر کام چلایا گیا اور بعد میں جو اپنے نوٹ چھپے ان پر عمارتوں (جیسے بادشاہی مسجد) یا قدرتی مناظر کی تصاویر تھیں۔

نوٹوں پر قائد اعظم کی تصویر چھاپنے کا فیصلہ کچھ عرصے بعد ہوا اور سنہ 1957 میں پہلی بار ان کی تصویر 100 روپے کے نوٹ پر نمودار ہوئی جس نے بعد میں آنے والے تمام نوٹوں کے لیے ایک روایت قائم کر دی۔

مزید پڑھیے: کیا نشان زدہ پاکستانی کرنسی نوٹ قابل قبول نہیں رہے؟

یہ نایاب اور تاریخی نوٹ کراچی میں واقع اسٹیٹ بینک میوزیم اینڈ آرٹ گیلری کے کرنسی سیکشن میں نمائش کے لیے موجود ہے۔ اس میوزیم میں پاکستان کی کرنسی کی مکمل تاریخ بشمول وہ پہلے سکے اور نوٹ جو قیام پاکستان کے فورا بعد استعمال ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا قلم کی لکھائی، نشانات والے کرنسی نوٹ منسوخ ہونے والے ہیں؟

اس نوٹ کے درمیان میں قائد اعظم محمد علی جناح کی جناح کیپ اور سوٹ میں ملبوس تصویر موجود ہے اسے پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن نے تیار کیا تھا۔ اس میں قائد اعظم کی تصویر کا واٹر مارک بھی شامل تھا جو اسے جعلسازی سے محفوظ رکھتا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟