ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر آؤٹ، روسٹن چیس کی نصف سنچری، ساجد خان کی 4 وکٹیں

پیر 3 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں کپتان روسٹن چیس کی ذمہ دارانہ نصف سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز نے 344 رنز بنالیے ہیں اور اس کے تمام کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔

کوئینز پارک اوول میں جاری میچ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز نے 239 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی۔ جسٹن گریوز اور کپتان روسٹن چیس نے گزشتہ روز کی شراکت کو آگے بڑھاتے ہوئے مزید 30 رنز کا اضافہ کیا، تاہم دن کے 9ویں اوور میں علی عثمان نے جسٹن گریوز کو آؤٹ کر کے یہ اہم شراکت ختم کردی۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کے پہلے روز 5 وکٹوں پر 239 رنز، جسٹن گریوز کی نصف سینچری

جسٹن گریوز نے 150 گیندوں پر 73 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے شامل تھے۔

گریوز کے آؤٹ ہونے کے بعد روسٹن چیس نے کیمار روچ کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لیے 35 رنز کی شراکت قائم کی، تاہم 95ویں اوور میں عبید شاہ نے انہیں بولڈ کر دیا۔ روسٹن چیس نے 126 گیندوں پر 70 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جس میں 11 چوکے شامل تھے۔

کیمار روچ نے 19 رنز بنائے، جبکہ شمر جوزف 8 رنز بنا کر ساجد خان کا شکار بنے۔ دونوں کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے سے ویسٹ انڈیز کا اسکور 326 رنز پر 9 وکٹیں ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹیسٹ: پاکستان ویسٹ انڈیز سے 90 رنز سے شکست کھا گیا، 211 کا ہدف حاصل نہ ہوسکا

آخری وکٹ پر جےڈن سیلز اور جومیل واریکن نے 18 رنز کا اضافہ کیا، جس کے بعد ساجد خان نے 105ویں اوور میں جےڈن سیلز کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز 344 رنز پر سمیٹ دی۔ جومیل واریکن 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے ساجد خان سب سے کامیاب باؤلر رہے، جنہوں نے 32.4 اوورز میں 85 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد علی، علی عثمان اور عبید شاہ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لوئر چترال میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، دریا میں پھنسے 2 افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری

27 سرکاری اداروں کی نجکاری پر پیش رفت، وزیراعظم نے اہداف بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کر دی

ملک میں مون سون کی تباہ کاریاں جاری، چوتھے اسپیل میں جاں بحق افراد کی تعداد 136 ہوگئی

امریکا میں چھوٹی برقی گاڑیوں کا دور, کم قیمت ’ٹائنی‘ کاروں پر کمپنیوں کا بڑا داؤ

محسن نقوی کی گفتگو اور انداز گفتگو پر اعتراض مگر نواز شریف نے جواب دینے سے منع کردیا، رانا ثنااللہ

ویڈیو

ن لیگ نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں میدان مار لیا، نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات

اسلام آباد میں احتجاج کی کال: مارگلہ کے دامن میں پھر سے کنٹینرز کے ’پہاڑ‘ کھڑے ہوگئے

آزاد کشمیر اسمبلی انتخابات کے دو مراحل مکمل، نئی حکومت کو کیا چیلنجز درپیش، وزیراعظم کون بنے گا؟

کالم / تجزیہ

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ