لوئر چترال میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، دریا میں پھنسے 2 افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری

پیر 3 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حالیہ شدید بارشوں کے باعث لوئر چترال کے مختلف علاقوں میں فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے ہیں، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی، ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ دریائے چترال میں پھنسنے والے 3 افراد میں سے ایک کو نکال لیا گیا، جبکہ 2 کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کے ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق کریم آباد کے علاقے خیرچوم میں ایک جماعت خانہ کو نقصان پہنچا ہے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

رہائشی مکان اور مویشی شیڈ بھی متاثر

ترجمان کے مطابق سیواہٹ کے مقام پر ایک رہائشی مکان اور ایک مویشی شیڈ متاثر ہوا ہے، تاہم خوش قسمتی سے وہاں بھی کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

لینڈ سلائیڈنگ سے مرکزی سڑک بند

انہوں نے بتایا کہ شاشا کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چترال گرام، چشمہ اور کریم آباد جانے والی مرکزی سڑک بند ہوگئی ہے، جس کے باعث آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔

فلیش فلڈ میں پھنسے شہری کو بحفاظت نکال لیا گیا

ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ بروز گمباز میں فلیش فلڈ میں پھنس جانے والے شہری مختیار کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت نکال کر ان کے گھر منتقل کردیا۔

متعدد گاڑیاں سیلابی ریلے کی زد میں آگئیں

انہوں نے کہاکہ بروز گمباز گول میں متعدد گاڑیاں سیلابی ریلے کی زد میں آئی ہیں، تاہم متاثرہ گاڑیوں یا کسی ممکنہ جانی نقصان کے حوالے سے حتمی معلومات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔

شیشی کوہ میں فصلوں کو نقصان

ریسکیو 1122 کے مطابق شیشی کوہ، دروش میں فلیش فلڈ کے باعث کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، تاہم وہاں بھی کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

گہریت گول میں عارضی ڈیم بن گیا، 15 افراد ریسکیو

ترجمان نے بتایا کہ گہریت گول میں فلیش فلڈ کے باعث دریائے چترال کا بہاؤ عارضی طور پر بند ہو گیا، جس سے قدرتی طور پر ایک عارضی ڈیم بن گیا۔

انہوں نے کہاکہ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 15 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔

دریائے چترال میں پھنسے 2 افراد کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری

بلال احمد فیضی کے مطابق شاہ نگر، دروش میں دریائے چترال کے وسط میں پھنس جانے والے 3 افراد میں سے ایک شخص کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے، جبکہ باقی 2 افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دریا میں پانی کا تیز بہاؤ اور دشوار گزار راستے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔

اپر دیر سے بھی امدادی ٹیمیں روانہ

ترجمان نے کہاکہ جاری امدادی کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ریسکیو 1122 اپر دیر سے بھی ایمبولینسز اور ریسکیورز لوئر چترال روانہ کر دیے گئے ہیں، جو امدادی اور ریسکیو سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں مسلسل امدادی، ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

ابتدائی معلومات، مزید تفصیلات کا انتظار

ترجمان ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا بلال احمد فیضی نے کہا کہ یہ تمام معلومات ابتدائی نوعیت کی ہیں اور انٹرنیٹ و موبائل سگنلز کی محدود دستیابی کے باعث متاثرہ افراد، لاپتہ اشخاص اور سیلاب سے متاثرہ گاڑیوں کی تعداد میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزید تصدیق شدہ معلومات موصول ہوتے ہی اگلی اپڈیٹ جاری کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طویل فضائی سفر کے بعد ’جیٹ لیگ‘ جسم پر کیا اثرات ڈالتا ہے اور اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

پیٹرولیم مصنوعات سستی، حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، آبنائے ہرمز جلد کھل جائےگی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

بیرسٹر عقیل نے نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی حمایت کردی، بیوروکریسی کے احتساب کا مطالبہ

27 سرکاری اداروں کی نجکاری پر پیش رفت، وزیراعظم نے اہداف بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کر دی

ویڈیو

ن لیگ نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں میدان مار لیا، نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات

اسلام آباد میں احتجاج کی کال: مارگلہ کے دامن میں پھر سے کنٹینرز کے ’پہاڑ‘ کھڑے ہوگئے

آزاد کشمیر اسمبلی انتخابات کے دو مراحل مکمل، نئی حکومت کو کیا چیلنجز درپیش، وزیراعظم کون بنے گا؟

کالم / تجزیہ

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ