محسن نقوی کی گفتگو اور انداز گفتگو پر اعتراض مگر نواز شریف نے جواب دینے سے منع کردیا، رانا ثنااللہ

پیر 3 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ یہ درست ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے محسن نقوی کو جواب دینے سے منع کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ محسن نقوی کی گفتگو اور ان کا اندازِ بیان قابل اعتراض ہے اور مسلم لیگ (ن) کو اس پر شدید اختلاف ہے۔

مزید پڑھیں: جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے، ملک ایسے ہی چلتا رہے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

انہوں نے کہا، ’محسن نقوی کی گفتگو بے معنیٰ ہے اور اس کا کوئی سیاق و سباق نہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہاکہ ملک کے نظام میں کوئی خرابی نہیں بلکہ مسئلہ اس پر عمل درآمد کا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر آئین اور موجودہ نظام کے مطابق عمل کیا جائے تو یہی نظام بہتر انداز میں نتائج دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پارلیمانی جمہوری نظام اور آئین موجود ہے اور اسی نظام نے پاکستان کو متحد رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر نظام پر عمل نہ کیا جائے اور پھر یہ کہا جائے کہ نظام ناکام ہو چکا ہے تو اس سے کوئی مثبت نتیجہ حاصل نہیں ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثنااللہ نے اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے حکومت کو کسی قسم کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہاکہ کابینہ کے اجلاس میں کئی معاملات واضح ہو جائیں گے اور حکومتی مؤقف بھی سامنے آ جائےگا۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہاکہ اگر وزیراعظم محسن نقوی کو بلائیں گے تو وہ کیوں نہیں آئیں گے۔

مزید پڑھیں: محسن نقوی کے خیالات سے بڑی حد تک اتفاق، اصلاحات کا آغاز اپنی وزارت سے کریں، وزیر دفاع خواجہ آصف کا مشورہ

مشیر برائے سیاسی امور نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے کارکنوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ایک مخصوص بیانیہ تشکیل دینا چاہتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیاکہ پیپلز پارٹی کے ساتھ اقتدار کی ڈھائی، ڈھائی سال کی تقسیم کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لوئر چترال میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، دریا میں پھنسے 2 افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری

27 سرکاری اداروں کی نجکاری پر پیش رفت، وزیراعظم نے اہداف بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کر دی

ملک میں مون سون کی تباہ کاریاں جاری، چوتھے اسپیل میں جاں بحق افراد کی تعداد 136 ہوگئی

ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر آؤٹ، روسٹن چیس کی نصف سنچری، ساجد خان کی 4 وکٹیں

امریکا میں چھوٹی برقی گاڑیوں کا دور, کم قیمت ’ٹائنی‘ کاروں پر کمپنیوں کا بڑا داؤ

ویڈیو

ن لیگ نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں میدان مار لیا، نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات

اسلام آباد میں احتجاج کی کال: مارگلہ کے دامن میں پھر سے کنٹینرز کے ’پہاڑ‘ کھڑے ہوگئے

آزاد کشمیر اسمبلی انتخابات کے دو مراحل مکمل، نئی حکومت کو کیا چیلنجز درپیش، وزیراعظم کون بنے گا؟

کالم / تجزیہ

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ