آزاد کشمیر انتخابات: مظفرآباد حلقہ ایک اور حلقہ 2 میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

منگل 4 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے سلسلے میں مظفرآباد کے حلقہ ایک ایل اے 27 میں آج پولنگ ہورہی ہے، جبکہ حلقہ 2 لچھراٹ ایل اے 28 کے بعض پولنگ اسٹیشنز پر بھی ووٹ ڈالے جارہے ہیں، جہاں پر 2 اگست کو پولنگ ملتوی ہوگئی تھی۔

مظفرآباد ڈویژن میں دوسرے مرحلے کے انتخابات 2 اگست کو منعقد ہوئے تھے، تاہم راستوں کی بندش کے باعث یہاں پولنگ میٹریل اور عملہ نہیں پہنچ سکا تھا جس کے باعث حلقہ ایک میں الیکشن ملتوی کردیے گئے تھے، جبکہ حلقہ 2 کے کچھ پولنگ اسٹیشنز پر بھی پولنگ ملتوی کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے آزادکشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: مسلم لیگ ن نے 14نشستوں پر میدان مار لیا، پیپلزپارٹی 5 سیٹوں پر کامیاب

الیکشن کمیشن کی جانب سے مقررہ شیڈول کے مطابق صبح سے ہی پولنگ کا آغاز ہوا، جہاں ووٹرز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
حلقہ ایک اور حلقہ 2 میں پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

امن و امان کے سخت انتظامات

حلقہ ایک اور 2 مظفرآباد میں پولنگ کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار پولنگ اسٹیشنز پر تعینات ہیں۔

یہ بھی پڑھیے آزاد کشمیر میں انتخابات کے دو مراحل مکمل، کیا مسلم لیگ (ن) حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی؟

واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن نے 2 مراحل کے انتخابات میں 24 نشستیں جیت کر واضح اکثریت حاصل کرلی ہے، جبکہ پیپلز پارٹی 9 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

عام انتخابات کے تیسرے مرحلے کے دوران پونچھ ڈویژن میں 10 اگست کو ووٹ ڈالے جائیں گے، جس کی تیاریاں جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوٹیوب کا ویوز شمار کرنے کا نیا معیار، 24 اگست سے اہم تبدیلی کا اعلان

ہاکی ورلڈ کپ: انگلینڈ کی ویلز پر فتح سے پاکستان کی اگلے مرحلے تک رسائی کی امیدیں روشن

نئے صوبے عوام کی مرضی سے بننے چاہییں، تحفظات دور ہونے تک ن لیگ کے ساتھ تعاون نہیں کریں گے، بلاول بھٹو

کیا کینسر اب قابلِ علاج ہے؟ سائنسدانوں کو ویکسین کے آخری ٹرائلز میں بڑی کامیابی حاصل ہوگئی

لاکھوں تاجروں کو ٹیکس نظام میں شامل کرنے کے لیے ریٹیلر اسکیم ایپ لانچ، مقامی زبانوں میں بھی دستیاب

ویڈیو

پاکستان میں کون سے نئے صوبے بننے چاہئیں؟ اراکین پارلیمنٹ کی رائے

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد