نئے صوبوں کا فیصلہ عوام کی رائے اور مشاورت سے ہونا چاہیے، مولانا فضل الرحمان

منگل 4 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق حتمی فیصلہ عوام کی رائے اور باہمی مشاورت سے ہونا چاہیے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبے کیک کاٹ کر نہیں بنائے جاتے بلکہ متعلقہ صوبے کے عوام کا ردعمل اور رائے بھی ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے، ملک ایسے ہی چلتا رہے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ نئے صوبوں کے معاملے پر عوام سے پوچھا جانا چاہیے کہ آیا وہ نیا صوبہ چاہتے ہیں یا نہیں۔ ہر فیصلہ مشاورت سے ہونا چاہیے اور قوموں کی شناخت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

’اپوزیشن کو متحرک کردار ادا کرنا چاہیے‘

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ محمود خان اچکزئی اپوزیشن لیڈر ہیں اور انہیں مشورہ ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب کریں۔

انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی صرف ایک علاقے کے لیڈر نہیں بلکہ قومی سطح کی سیاسی شخصیت ہیں۔

’ملک آئین کے مطابق چلایا جائے‘

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ دنیا میں مختلف نظام ناکام ہو چکے ہیں، جمہوریت اور آمریت دونوں اپنی خامیوں کے باعث تنقید کی زد میں ہیں، تاہم پاکستان کو آئین کے مطابق چلایا جانا چاہیے کیونکہ تمام مسائل کا حل آئین میں موجود ہے۔

محسن نقوی مستعفی کیوں نہیں ہوتے؟

مولانا فضل الرحمان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ کابینہ کے رکن ہیں، اگر وہ سمجھتے ہیں کہ موجودہ نظام ناکام ہو چکا ہے تو پھر انہیں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام نے 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیے تھے، جبکہ 28ویں آئینی ترمیم میں کیا لایا جائے گا، اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام اپنی سیاسی اور آئینی جدوجہد جاری رکھے گی۔

’بلوچستان حکومت میں شامل نہیں ہوں گے‘

مولانا فضل الرحمان نے واضح کیاکہ جمعیت علمائے اسلام بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی، آج بھی عوام کی توقعات جمعیت علمائے اسلام سے وابستہ ہیں۔

مزید پڑھیں: محسن نقوی کی گفتگو اور انداز گفتگو پر اعتراض مگر نواز شریف نے جواب دینے سے منع کردیا، رانا ثنااللہ

انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کے اپنے جذبات ہوتے ہیں، تاہم نئے چہرے فلموں کی اصطلاح ہے، سیاست کی نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ان کی ڈاکٹر مالک بلوچ سے ملاقات ہوئی تھی، تاہم انہیں اس بات کا علم نہیں کہ ڈاکٹر مالک بلوچ وزیراعلیٰ بلوچستان بن رہے ہیں یا نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے صوبوں کی تشکیل عوامی ضرورت ہے، سیاستدان ذمہ داری لیں، عبدالعلیم خان

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

بیلجیم، گھر کی مرمت کے دوران دیوار سے 2 ارب 89 کروڑ کا سونا نکل آیا، اصل وارث کون؟، نئی بحث شروع

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی