یوم استحصال کشمیر: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا 5 اگست کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری

منگل 4 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 5 اگست کو یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر منعقد ہونے والی واک کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کردیا  ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ڈی چوک سے فارن آفس تک واک منعقد ہوگی، جس کے باعث ڈی چوک سے فارن آفس تک دونوں اطراف ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: یوم استحصال کشمیر پر صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی پیغامات

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری پریشانی سے بچنے کے لیے جاری کردہ ٹریفک پلان پر عمل کریں اور متبادل راستے اختیار کریں۔

جاری کردہ پلان کے مطابق سیکریٹریٹ سے آنے والی ٹریفک ایوب چوک کے راستے ایمبیسی روڈ استعمال کرے، جبکہ سرینہ ہوٹل سے آنے والی ٹریفک بھی ایمبیسی روڈ سے گزرے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم استحصال کشمیر: پاکستان کا کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

اسی طرح بری امام سے آنے والی ٹریفک کے لیے نیو بری امام روڈ مختص کی گئی ہے، جبکہ کلب روڈ سے آنے اور جانے والی ٹریفک کو ایمبیسی روڈ اور سیونتھ ایونیو استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ مزید ٹریفک معلومات اور تازہ صورتحال کے لیے اس کے سوشل میڈیا صفحات اور ایف ایم 92.4 سے رابطے میں رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

80 برس کی عمر میں عالمی اعزاز، چینی مصورہ کائی گاؤ نے تاریخ رقم کردی

بی جے پی کی اوچھی حرکتیں: جھارکھنڈ میں احتجاج کے دوران اسٹوڈنٹ لیڈر نیہا بورا پر سیاہی پھینک دی گئی

عالمی یومِ مقامی اقوام، پاکستان کا حقوق اور روایات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

جھارکھنڈ پیپر لیک اسکینڈل: حکومت پردہ پوشی کرتی رہی، طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کر گیا

امریکا میں جنگلات کی آگ بجھاتے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، پائلٹ سمیت 2 افراد ہلاک

ویڈیو

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اگر عام آدمی کا احتساب ہوتا ہے تو وزرا بھی قانون سے ماورا نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

کالم / تجزیہ

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں