امریکا کی کم از کم 12 ریاستوں میں پانی کی فراہمی کے نظام پر سائبر حملے

بدھ 5 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کی کم از کم 12 ریاستوں میں پانی اور گندے پانی کی صفائی کے نظام کو سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ایران پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صرف ایک ہفتے کے دوران متاثرہ ریاستوں کی تعداد 7 سے بڑھ کر 12 ہو گئی ہے۔ حملہ آوروں نے پانی کی فراہمی کے نظام کو چلانے والے کمپیوٹرائزڈ نظام میں مداخلت کرتے ہوئے پاس ورڈ تبدیل کیے اور حفاظتی الارم کے نظام کو غیر فعال کرنے کی کوشش کی، جس سے متعلقہ اداروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کی مغربی ریاستوں میں شدید گرمی، جنگلاتی آگ کے خطرات میں اضافہ

حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کے باوجود اب تک پانی کی فراہمی یا گندے پانی کی صفائی کے نظام میں کوئی بڑا تعطل پیدا نہیں ہوا اور عوامی صحت بھی متاثر نہیں ہوئی۔

تحقیقات کے دوران یہ بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا حملوں کے پیچھے واقعی ایران سے منسلک عناصر ہیں یا کسی دوسرے گروہ نے ایران کے طرزِ عمل کی نقل کرتے ہوئے جان بوجھ کر صورتحال کو کشیدہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ یہ حملہ ایران نے کیا ہے، تاہم بعض وفاقی حکام اب بھی ایران کو اہم مشتبہ فریق قرار دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں سائبر حملے کا خدشہ، ہیکرز نے فیول اسٹوریج ٹینکوں کی ریڈنگ تبدیل کر دیں

ایف بی آئی نے متاثرہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ جہاں ممکن ہو اپنے کنٹرول سسٹمز کو انٹرنیٹ سے منقطع کریں، حفاظتی انتظامات مزید مضبوط بنائیں اور عملے کو خودکار نظام متاثر ہونے کی صورت میں دستی طور پر نظام چلانے کی تربیت دیں۔

ریاست مشی گن بھی متاثرہ علاقوں میں شامل ہے، جہاں ریاستی پولیس وفاقی اداروں اور محکمہ ماحولیات کے ساتھ مل کر صورتحال کی نگرانی کر رہی ہے۔ حکام کے مطابق تمام آبی نظام معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں اور عوامی صحت کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی