عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، خام تیل 78 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا

بدھ 5 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کا رجحان بدستور جاری ہے، خام تیل کی قیمت 78 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل سستا، مگر پاکستان میں پیٹرول مہنگا؟

مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا۔

اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودے 92 سینٹ یا تقریباً 1.2 فیصد کمی کے بعد 78.44 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔

اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کے سودے 1.07 ڈالر یا 1.4 فیصد کمی کے ساتھ 74.70 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ رواں ہفتے میں امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 11 فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی، عالمی منڈی میں تشویش کی لہر

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں طلب اور رسد سے متعلق خدشات سمیت دیگر عوامل کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہتا ہے تو اس کے اثرات تیل درآمد کرنے والے ممالک پر پڑسکتے ہیں، جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp