یوم آزادی قریب آتے ہی راولپنڈی میں جشن کی تیاریاں عروج پر، بازار سبز ہلالی پرچموں سے سج گئے

بدھ 5 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی: یوم آزادی کی آمد کے ساتھ ہی راولپنڈی میں جشن آزادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، شہر کے مرکزی بازاروں، تجارتی مراکز اور اہم شاہراہوں کو قومی پرچموں، سبز و سفید جھنڈیوں اور خوبصورت آرائش سے سجا دیا گیا ہے۔

راجہ بازار، صدر، کمیٹی چوک، مری روڈ، ٹینچ بھاٹہ، پیرودھائی، کمرشل مارکیٹ سمیت مختلف تجارتی علاقوں میں دکانوں اور خصوصی اسٹالز پر جشن آزادی کے سامان کی خریداری کے لیے شہریوں کا رش بڑھ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا 78واں یوم آزادی: ملک بھر میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار، جگہ جگہ آتش بازی

خصوصی اسٹالز پر قومی پرچم، بیجز، اسٹیکرز، کیپس، ہیڈ بینڈز، کلائی بینڈز، سبز و سفید مفلرز، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی سجاوٹ کا سامان سمیت دیگر آرائشی اشیا دستیاب ہیں، جن کی خریداری کے لیے بچے، نوجوان اور خاندان بڑی تعداد میں بازاروں کا رخ کر رہے ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں شام ہوتے ہی بازار روشنیوں سے جگمگا اٹھتے ہیں، جبکہ سبز ہلالی پرچموں کی بہار اور ملی نغموں کی گونج نے جشن آزادی کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ 14 اگست قریب آنے کے ساتھ ہی جشن آزادی کے سامان کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور شہریوں میں قومی پرچموں اور آرائشی اشیا کی خریداری کا جوش و خروش نمایاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جشن آزادی کی تیاریاں، شہری یوم آزادی کیسے منائیں گے؟

راجہ بازار میں خریداری کے لیے آنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ یوم آزادی خوشی، شکر گزاری اور تجدید عہد کا دن ہے، وہ ہر سال اپنے بچوں کے ساتھ قومی پرچم اور جشن آزادی سے متعلق سامان خریدتے ہیں تاکہ نئی نسل میں حب الوطنی اور قومی شعور کو فروغ دیا جا سکے۔

شہریوں کے مطابق 14 اگست صرف خوشی منانے کا موقع نہیں بلکہ ان قربانیوں کو یاد کرنے کا دن بھی ہے جن کے نتیجے میں پاکستان وجود میں آیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جشن آزادی کے موقع پر ہر شہری کو ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موجودہ نظام کہیں نہیں جا رہا، بطور وزیراعظم شہباز شریف کا ملک میں کوئی نعم البدل نہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

صدر مملکت آصف زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟