ٹک ٹاک نے لاکھوں صارفین سے حفاظتی فیچر جان بوجھ کر چھپایا، لیک رپورٹ میں انکشاف

جمعہ 7 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر تیار کی گئی ایک خفیہ داخلی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کمپنی نے 2021 میں لاکھوں صارفین کے لیے ایک اہم حفاظتی فیچر جان بوجھ کر فعال نہیں کیا تاکہ یہ جانچا جا سکے کہ اس کے بغیر صارفین پلیٹ فارم پر زیادہ وقت گزارتے ہیں یا نہیں۔

بلوم برگ کو موصول ہونے والی اس لیک رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے منفی اور ذہنی دباؤ پیدا کرنے والے مواد کے مسلسل دکھائے جانے سے صارفین کو بچانے کے لیے ایک نیا حفاظتی نظام متعارف کرایا تھا، تاہم امریکا میں تقریباً 10 فیصد صارفین، یعنی لگ بھگ ڈیڑھ کروڑ افراد، کو جان بوجھ کر پرانے الگورتھم پر رکھا گیا تاکہ صارفین کی سرگرمی اور پلیٹ فارم پر گزارے گئے وقت کا موازنہ کیا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق اسی گروپ میں شامل 16 سالہ امریکی نوجوان چیس ناسکا بھی تھا، جس کی ٹک ٹاک فیڈ اس کی وفات سے قبل ڈپریشن، تنہائی اور خودکشی سے متعلق ہزاروں ویڈیوز سے بھری ہوئی تھی۔ فروری 2022 میں اس نوجوان نے اپنی جان لے لی۔

ٹک ٹاک کی الگورتھم اور سیفٹی ٹیموں کی داخلی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ اس نوجوان کے اکاؤنٹ پر حفاظتی فیچر کا فعال نہ ہونا کسی تکنیکی خرابی کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ کمپنی کے تجرباتی منصوبے کا حصہ تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس انکشاف کے بعد ٹک ٹاک کی جانب سے امریکی قانون سازوں کو دیے گئے بیانات پر بھی سوالات اٹھ گئے ہیں۔ داخلی تحقیقات مکمل ہونے کے چند ہفتوں بعد کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شو زی چو نے کانگریس میں پیش ہو کر کہا تھا کہ نوجوان صارفین کی حفاظت اور شفافیت کمپنی کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک صارفین کو ڈزنی کے مشہور کردار استعمال کرنے کی اجازت مل گئی

رپورٹ کے مطابق کانگریس کے تحریری سوالات کے جواب میں بھی کمپنی نے یہ ظاہر نہیں کیا تھا کہ لاکھوں صارفین ایک ایسے تجربے کا حصہ تھے جس میں حفاظتی اقدامات اور صارفین کی مصروفیت کے درمیان توازن کا جائزہ لیا جا رہا تھا۔

دوسری جانب ٹک ٹاک کا مؤقف ہے کہ صارفین کی حفاظت اس کی اولین ترجیح ہے، کمپنی اعتماد اور حفاظتی اقدامات پر مسلسل سرمایہ کاری کر رہی ہے، جبکہ رواں سال خودکشی سے متعلق کئی ذاتی نقصان کے مقدمات بھی طے کیے جا چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کو فوری طور پر عالمی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے، چین کا سلامتی کونسل میں مطالبہ

’چین مصنوعی ذہانت میں دنیا کی قیادت کر رہا ہے‘

شہباز گل نے عمران خان کے موبائل چوری کر کے بگڈ فون دیا، شفیع جان کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسکول لنچ باکس میں ‘صرف آلو’: وائرل ویڈیو نے بچوں کی غذائیت اور پروٹین کی کمی پر نئی بحث چھیڑ دی

جنوبی سوڈان میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کی عالمی کوششوں کی حمایت کا اعادہ

ویڈیو

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا سمیت 5 بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل، 2 لاپتا افراد کی تلاش جاری

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟