شہباز گل نے عمران خان کے موبائل چوری کر کے بگڈ فون دیا، شفیع جان کا تہلکہ خیز دعویٰ

جمعہ 7 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے وزیرِ اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفیع جان نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز گل نے سابق وزیراعظم عمران خان کے دو موبائل فون چوری کیے تھے اور انہیں بگڈ  (جاسوسی) والا ایک موبائل فون استعمال کرنے کے لیے دیا گیا۔

شفیع جان کے مطابق جب عمران خان کو اس معاملے کا علم ہوا تو انہوں نے شہباز گل کو زمان پارک میں بند کر دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں شہباز گل کو پارٹی عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا۔

شفیع جان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شہباز گل کے حامیوں اور ناقدین کے درمیان بحث چھڑ گئی۔ بعض صارفین نے اسے شہباز گل پر سنگین الزام قرار دیا جبکہ کچھ نے شفیع جان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک کم عمر اور ناتجربہ کار شخص کو وزیرِ اطلاعات بنا دیا گیا ہے جو اپنی ہی جماعت کے رہنماؤں پر الزامات لگا کر پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

دوسری جانب کئی صارفین نے تبصرہ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خود ہی ایک دوسرے کے خلاف بیانات دے کر اندرونی اختلافات کو عوام کے سامنے لا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: ڈاکٹر سمیہ اور ڈاکٹر اسامہ کے درمیان لفظی جنگ، جوڈیشل کمیشن کا تحقیقات میں توسیع کا فیصلہ

آئندہ 6 ماہ پاکستان میں ہاکی کے میدان آباد رہیں گے، متعدد بین الاقوامی ایونٹس متوقع

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانس کے سیکریٹری جنرل برائے دفاع کی ملاقات، تعاون کو وسعت دینے کا عزم

حرمین شریفین کی حرمت، سلامتی اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، طاہر اشرفی کی زیرصدارت اجلاس میں علما و مشائخ کا متفقہ فتویٰ

سونا چاندی سستے ہوگئے، بھاؤ کیا رہا؟

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے