جنوبی سوڈان میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کی عالمی کوششوں کی حمایت کا اعادہ

جمعہ 7 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے جنوبی سوڈان میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے جاری علاقائی اور عالمی سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنوبی سوڈان اور اقوام متحدہ کے امن مشن (UNMISS) سے متعلق بریفنگ کے دوران پاکستان کے نائب مستقل مندوب سفیر عثمان جدون نے کہا کہ پاکستان افریقی یونین، بین الحکومتی ترقیاتی اتھارٹی(IGAD)، افریقی یونین کی اعلیٰ سطح ایڈہاک کمیٹی اور تنزانیہ کے سابق صدر جکایا کیکویٹے کی مسلسل سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ان تمام اقدامات کو افریقی یونین، آئی جی اے ڈی اور اقوام متحدہ کے مشترکہ فریم ورک کے تحت مؤثر انداز میں مربوط کیا جائے اور انہیں تمام فریقین کے ساتھ مسلسل سیاسی روابط میں تبدیل کیا جائے۔

سفیر عثمان جدون نے کہا کہ پاکستان جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے امن مشن (UNMISS) اور وہاں دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاسی انتقام؟ بھارتی عدالت نے معروف جریدے کے سابق ایڈیٹر کو زیادتی کیس میں 10 سال قید کی سزا سنا دی

پیٹ پھولنے کی 5 بڑی وجوہات کیا ہیں؟ ماہرین نے مؤثر حل بھی بتا دیے

اگلے سال سے پنجاب میں امتحانی پرچے کیسے چیک ہوں گے؟ وزیر تعلیم نے جدید طریقہ بتادیا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا سوات دہشتگردانہ حملے پر مذمتی بیان

کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کو فوری طور پر عالمی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے، چین کا سلامتی کونسل میں مطالبہ

ویڈیو

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا سمیت 5 بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل، 2 لاپتا افراد کی تلاش جاری

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟