اگلے سال سے پنجاب میں امتحانی پرچے کیسے چیک ہوں گے؟ وزیر تعلیم نے جدید طریقہ بتادیا

جمعہ 7 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال سے پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں امتحانی پرچوں کی مینول چیکنگ مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی اور اس کی جگہ جدید ای مارکنگ (Screen Marking) نظام نافذ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ مکمل آن لائن ری چیکنگ، شفاف عملی امتحانی جانچ اور تربیت یافتہ نگران عملے کے ذریعے امتحانی نظام کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جائے گا۔

نتائج کے اعلان اور تقریبِ تقسیمِ انعامات سے خطاب کرتے ہوئے رانا سکندر حیات نے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیمی بورڈز کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنے کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال سے تمام امتحانی پرچے اسکرین مارکنگ کے ذریعے چیک کیے جائیں گے جبکہ سنٹرلائزڈ چیکنگ کے نظام کو بھی مزید مؤثر اور شفاف بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ طلبہ کو کیو آر کوڈ کے ذریعے اپنے امتحانی پرچوں کی آن لائن ری چیکنگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی جس سے نتائج کے نظام میں شفافیت اور اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ امتحانی نظام میں نقل کے خلاف سخت اقدامات کے نتیجے میں بوٹی مافیا کا 95 فیصد خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق رواں سال کسی بھی سطح پر یہ شکایت سامنے نہیں آئی کہ امتحانی مراکز فروخت کیے گئے یا کسی سے پرچہ حل کروانے کے لیے رقم وصول کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اسکول میل پروگرام کے تحت 90 ہزار بچے اسکول آئے، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات

رانا سکندر حیات نے کہا کہ اس سال نتائج کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے۔ اب طلبہ کو ہارڈ کاپی کی بجائے اپنے رزلٹ کارڈ آن لائن دستیاب ہوں گے جبکہ نجی اسکولوں کے طلبہ بھی اپنے تعلیمی اداروں کے پورٹل سے تصدیق شدہ (Verified) رزلٹ کارڈ حاصل کر سکیں گے جنہیں الگ سے ویریفائی کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ طلبہ کی سہولت کے لیے اے آئی چیٹ بورڈ بھی متعارف کرا دیا گیا ہے جہاں وہ امتحانات اور نتائج سے متعلق مطلوبہ معلومات فوری حاصل کر سکیں گے جس کے بعد انہیں معمولی معلومات کے لیے بورڈ دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بوٹی مافیا میں بڑے ادارے ملوث ہیں: وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومت کا مقصد ہر بچے کو یکساں معیارِ تعلیم، مساوی مواقع اور میرٹ کی بنیاد پر آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری جامعات میں طلبہ کے داخلوں میں مسلسل اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پبلک سیکٹر کے تعلیمی اداروں پر طلبہ اور والدین کا اعتماد مضبوط ہو رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایمازون اور ٹیمو سمیت 42 کمپنیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، نیویارک کے میئر نے قانونی نوٹس جاری کردیے

وزیراعلیٰ مریم نواز کی پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا پہلا مرحلہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت

سورج کی اب تک کی سب سے واضح تصاویر، خطرناک شمسی طوفانوں کے راز سے پردہ اٹھنے لگا

پاکستان اور بیلاروس میں تجارت، سرمایہ کاری اور افرادی قوت کے تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

اسمارٹ آلات اور جدید مینوفیکچرنگ سے چین کی مشینری صنعت میں نمایاں ترقی

ویڈیو

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا سمیت 5 بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل، 2 لاپتا افراد کی تلاش جاری

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟