پاکستان کی معروف اسپورٹس سامان ساز کمپنی فارورڈ اسپورٹس، جو فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل فٹبال تیار کرنے کے حوالے سے عالمی شہرت رکھتی ہے، نے چین کے ژونگ زی ہواشین گروپ کے ساتھ پاکستان میں اعلیٰ معیار کے اسپورٹس جوتے تیار کرنے کے لیے شراکت داری قائم کر لی ہے۔
دونوں کمپنیوں کے درمیان تکنیکی تعاون اور سرمایہ کاری کے معاہدے پر اسلام آباد میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) میں دستخط کیے گئے۔ تقریب میں دونوں اداروں کی اعلیٰ قیادت کے علاوہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
Pakistani sports giant Forward Sports—the famous manufacturer behind the official FIFA World Cup footballs—has partnered with China’s Zhongzi Huaxin Group to produce premium sports footwear locally.
The technical and investment cooperation agreement was officially signed at the… pic.twitter.com/7GiCRpY5Kk
— Developing Pakistan (@developingpak) August 6, 2026
معاہدے کے تحت پاکستان کی اسپورٹس سامان تیار کرنے کی مہارت کو چین کی جدید صنعتی ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے ساتھ یکجا کیا جائے گا، جس سے مقامی سطح پر عالمی معیار کے اسپورٹس جوتوں کی تیاری ممکن ہو سکے گی۔
معاہدے کا مقصد پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا، برآمدات میں اضافہ کرنا اور ملکی صنعتی شعبے کو مزید متنوع بنانا ہے۔ اس تعاون سے پاکستان کو عالمی اسپورٹس فٹ ویئر مارکیٹ میں اپنا حصہ بڑھانے میں بھی مدد ملنے کی توقع ہے۔
حکام کے مطابق یہ شراکت داری ٹیکنالوجی کی منتقلی، جدید پیداواری صلاحیتوں کے فروغ اور مقامی صنعت کی مسابقت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بیلاروس میں تجارت، سرمایہ کاری اور افرادی قوت کے تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق
فارورڈ اسپورٹس پہلے ہی فیفا ورلڈ کپ سمیت متعدد بین الاقوامی مقابلوں کے لیے فٹبال تیار کرتی ہے، جبکہ اس نئے معاہدے کے بعد پاکستان عالمی معیار کے اسپورٹس جوتوں کی تیاری کے میدان میں بھی نمایاں مقام حاصل کرنے کی جانب ایک اہم قدم اٹھا رہا ہے۔














