انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے ’عوام پاکستان‘ کو ڈی لسٹ کردیا

جمعہ 7 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سیاسی جماعت عوام پاکستان کو انٹرا پارٹی انتخابات مقررہ مدت میں منعقد نہ کرنے پر رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست سے خارج کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’عوام پاکستان پارٹی‘ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہوگئی

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عوام پاکستان نے قانون کے مطابق مقررہ مدت کے اندر انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد نہیں کیا، جس کے باعث الیکشن ایکٹ کی متعلقہ شقوں کے تحت کارروائی کرتے ہوئے جماعت کو ڈی لسٹ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’عوام پاکستان پارٹی‘ کی لانچنگ پر تضادات سے بھرپور تقریریں سننے کو ملیں، عطا تارڑ کا ردعمل

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں پر لازم ہے کہ وہ الیکشن ایکٹ کے مطابق مقررہ وقت پر انٹرا پارٹی انتخابات کرائیں، بصورت دیگر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp