ایک دھن 639 سال، دنیا کا منفرد ترین موسیقی پروگرام جاری

جمعہ 7 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جرمنی کے شہر ہالبرشٹٹ کے ایک تاریخی گرجا گھر میں دنیا کا سست ترین موسیقی پروگرام جاری ہے، جہاں ایک ہی موسیقی کی دھن 639 سال تک بجانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جو سن 2640 میں مکمل ہوگا۔

یہ منفرد منصوبہ معروف موسیقار جان کیج کی تخلیق ’آرگن ٹو  یا جتنا ممکن ہو آہستہ‘ پر مبنی ہے، جسے جان کیج آرگن پروجیکٹ کے تحت پیش کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چباتے ہی موسیقی بجانے والی لولی پاپ متعارف، قیمت کیا ہوگی؟

منصوبے کا آغاز سن 2000 میں ہوا، جبکہ باقاعدہ موسیقی کا آغاز 5 ستمبر 2001 کو جان کیج کی 89ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا۔ ابتدا میں تقریباً ڈیڑھ سال تک خاموشی رکھی گئی، جس کے بعد 5 فروری 2003 کو پہلی بار آرگن کی آواز سنائی دی۔

حال ہی میں اس منفرد پروگرام میں 17ویں بار دھن تبدیل کی گئی، جس کے دوران سات سُروں میں ایک نیا سُر شامل کیا گیا اور آٹھویں پائپ نصب کیا گیا، جس سے آرگن کی آواز میں تبدیلی آئی۔

تقریب میں 150 سے زائد افراد تاریخی برچارڈی چرچ میں موجود تھے، جبکہ درجنوں افراد نے اسے براہِ راست نشریات کے ذریعے دیکھا۔

یہ بھی پڑھین: ساون، چائے اور موسیقی: بارش میں بھیگتے بل بورڈ کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز کیوں ملا؟

منصوبے کے منتظمین کے مطابق تیز رفتار دنیا میں یہ موسیقی لوگوں کو سکون، صبر اور حال میں جینے کا احساس دلاتی ہے۔

اس منصوبے میں بجلی سے چلنے والا ہوا کا نظام آرگن میں مسلسل ہوا فراہم کرتا ہے تاکہ آواز بغیر رکے جاری رہے، جبکہ دھن میں تبدیلی صرف مخصوص وقفوں کے بعد ہاتھ سے کی جاتی ہے۔

یہ منفرد موسیقی پروگرام 4 ستمبر 2640 کو اختتام پذیر ہوگا، جسے دنیا کی طویل ترین اور سست ترین موسیقی پیشکش قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے ’عوام پاکستان‘ کو ڈی لسٹ کردیا

اسمارٹ چشموں سے خفیہ ریکارڈنگ: لوگ ویڈیو رکوانے کے لیے ڈزنی کے گانے کیوں گانے لگے؟

مون سون بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 151 ہوگئی، 8 اگست سے نئے سلسلے کی پیشگوئی، الرٹ جاری

‘بھوتوں کی مہک پہچان لیتا ہوں’، پیرانارمل انویسٹیگیٹر کے حیران کن دعوے

ہاکی ٹیسٹ سیریز: جنوبی کوریا کی آخری میچ میں پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست

ویڈیو

’۔۔۔ ایک دستخط‘: تجارتی خسارے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئٹزر لینڈ کو دھمکی دے دی

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ’مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے، کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟