شکاگو میں حکام نے ایک میت گھر سے 50 سے زائد لاشیں برآمد کی ہیں جو نامناسب حالات میں رکھی گئی تھیں اور ان میں سے کئی گلنے سڑنے کی مختلف حالتوں میں پائی گئیں۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ میت گھر کی ڈائریکٹر کا لائسنس معطل کردیا گیا ہے۔
امریکی ریاست الینوائے کے شہر شکاگو کے جنوبی علاقے میں واقع ساؤتھ شکاگو چیپل میں لاشوں کو نامناسب طریقے سے رکھے جانے کا انکشاف اس وقت ہوا جب مقامی رہائشی کئی ماہ سے میت گھر سے آنے والی شدید بدبو کی شکایت کر رہے تھے۔
کک کاؤنٹی میڈیکل ایگزامنر کے دفتر کے مطابق حکام کو میت گھر میں لاشیں نامناسب حالات میں رکھے جانے کی اطلاع ملی، جس کے بعد تفتیش کاروں اور فرانزک ماہرین نے وہاں پہنچ کر معائنہ کیا۔ حکام نے 50 سے زائد لاشیں برآمد کیں جو مختلف مراحل میں گلنے سڑنے کی حالت میں تھیں۔
🚨🚨 A grieving relative outside the Chicago funeral home on Friday where 57 decomposing bodies were found says families were being deceived – given what appeared to be bags of rocks instead of their loved ones’ cremated remains.
“You guys were literally planning for us to come… pic.twitter.com/DJjh8FxKUF
— Illinois Review (@IllinoisReview) August 7, 2026
ریاستی محکمہ مالیاتی و پیشہ ورانہ ضابطہ کاری کے مطابق میت گھر میں متعدد لاشیں بغیر ٹھنڈک کے ایک جگہ رکھی گئی تھیں، جہاں انتہائی ناقص حالات کے ساتھ چوہوں اور کیڑوں کی موجودگی بھی پائی گئی۔ حکام کے مطابق مناسب درجہ حرارت پر محفوظ نہ کیے جانے کے باعث لاشیں گلنے سڑنے لگیں۔
محکمے نے میت گھر کی ڈائریکٹر جوانا مورگن کا لائسنس عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان کے کام جاری رکھنے سے عوامی تحفظ اور مفاد کو خطرہ لاحق ہوسکتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا غیر محفوظ؟ اسکول فائرنگ اور 20 ہزار ڈالر کے خرچے نے امریکی خاندان کو اسپین منتقل ہونے پر مجبور کردیا
میڈیکل ایگزامنر کے دفتر نے بتایا کہ عملہ برآمد ہونے والی لاشوں کی شناخت سے متعلق دستاویزات اور ڈیتھ سرٹیفکیٹس تلاش کر رہا ہے۔ لاشوں کی شناخت اور مناسب تدفین یا آخری رسومات کے انتظام میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔
شکاگو پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور نہ ہی کسی کے خلاف فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
More than 50 bodies "in various states of decomposition" were found "improperly stored" at a funeral home in Chicago, prompting an investigation, according to authorities.https://t.co/RLtQeplWlP
— ABC 7 Amarillo (@ABC7Amarillo) August 7, 2026
ریاستی ریکارڈ کے مطابق جوانا مورگن نے 2022 میں ساؤتھ شکاگو چیپل کے نام سے ادارہ قائم کیا تھا۔ میت گھر کے ایک سابق منتظم کلارک مورگن کا لائسنس 2024 میں میعاد ختم ہونے کے بعد کام کرنے اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل کی بنیاد پر منسوخ کیا جاچکا ہے۔
واقعے سے متاثرہ ایک خاندان نے بتایا کہ حکام کی کارروائی سے کچھ ہی دیر قبل میت گھر میں ان کی والدہ کی آخری رسومات ادا کی گئی تھیں۔ خاندان کو بتایا گیا کہ خاتون کی لاش کا دوبارہ طبی معائنہ کیا جائے گا اور اہل خانہ کو چند روز کے اندر شناخت کے لیے بلایا جائے گا۔














