وزیراعظم شہباز شریف کی مسجد نبویؐ میں حاضری، وفد کے ہمراہ نماز ادا کی

ہفتہ 8 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ مسجد نبویؐ میں حاضری دی اور نماز ادا کی۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج مسجد نبویؐ پہنچے، جہاں سعودی حکام اور دیگر متعلقہ شخصیات نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے مسجد نبویؐ میں حاضری کے دوران نماز ادا کی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کے لیے گئے تھے، جہاں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر مسلح حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp