78 افراد کو سول اعزاز دینے کی منظوری، محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی کا اجلاس

ہفتہ 8 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت گیلنٹری ایوارڈ سے متعلق خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شہدا اور شجاعت و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے 78 افراد کو سول اعزازات دینے کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس میں شہداء اور شجاعت کا مظاہرہ کرنے والے 78 افراد کے لیے سول اعزازات کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی قومی ذمہ داری ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اپنے شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کا احسان مند ہے، جبکہ ان کی عظیم قربانیاں پوری قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp