بھارت: کاکروچ تحریک نے نئی  ملک گیر مہم کا اعلان کردیا، مودی حکومت شدید دباؤ کا شکار

ہفتہ 8 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈیا میں نوجوانوں کی قیادت میں اٹھنے والی ‘کاکروچ’ احتجاجی تحریک کے نتیجے میں وزیرِ تعلیم کا استعفیٰ سامنے آنے کے دو ہفتے بعد بھی مودی حکومت حالیہ سالوں کے شدید ترین سیاسی بحران کے اثرات سے نپٹنے میں مصروف ہے۔ امتحانات میں بے ضابطگیوں سے شروع ہونے والا یہ احتجاج اب ملک گیر بے روزگاری، نوجوانوں کے لیے مواقع کی کمی اور مودی حکومت کے مبینہ آمریت پر مبنی رویے کے خلاف ایک وسیع تر تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

انٹرنیٹ پر متحرک ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی قیادت میں شروع ہونے والے مظاہرے نئی دہلی سے پھیل کر بھارت کے دیگر شہروں تک پہنچ گئے ہیں۔ اگرچہ اہم مطالبات کی منظوری کے بعد فی الوقت مظاہرے کافی حد تک تھم چکے ہیں، تاہم اس تحریک نے بھارتی سیاست اور معاشی مسائل کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔

مودی حکومت پر بڑھتا ہوا دباؤ

25 جولائی کو بھارتی وزیرِ تعلیم کا استعفیٰ وزیراعظم نریندر مودی کے لیے ایک غیر معمولی ہزیمت اور پسپائی تھا، جو گزشتہ ایک دہائی سے اپنے محکم اور اٹل فیصلے کرنے والے رہنما کا تاثر قائم کیے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے بھارت میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کی دھوم، نوجوانوں نے مودی کے ہندو مسلم بیانیے کو چیلنج کردیا

حکومتی سطح پر اب نوجوانوں کو راغب کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پارلیمنٹ نے امتحانی پرچے لیک کرنے کی سزا میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ شدید تنقید کے بعد پولیس نے کئی شہروں میں مظاہرین کے خلاف درج مقدمات واپس لے لیے ہیں۔ اس تحریک نے ڈیجیٹل منظرنامے میں تبدیلی کو بھی نمایاں کیا، جہاں نوجوانوں نے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کیا۔ یہاں تک کہ ایکس (ٹویٹر) کے زیادہ استعمال کنندہ وزیراعظم مودی نے بھی نوجوان نسل تک رسائی کے لیے پہلی بار انسٹاگرام پر ورٹیکل (عمودی) ویڈیوز جاری کرنا شروع کر دی ہیں۔

انٹرنیٹ کی بندش، پوری دنیا میں بھارت کا دوسرا نمبر

ان مظاہروں کے دوران بھارتی حکام کی جانب سے مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں سے لیس کیمروں کے ذریعے مظاہرین کی نگرانی اور شناخت کا عمل بھی سامنے آیا۔ کئی خواتین نے شکایت کی کہ مظاہرے کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد انہیں آن لائن ہراسانی اور ریپ کی دھمکیاں دی گئیں۔

مزید برآں، نئی دہلی میں مرکزی احتجاجی جگہ کے قریب انٹرنیٹ کی بندش نے مواصلاتی نظام کو متاثر کیا، جس کے باعث نوجوانوں کو رابطہ قائم رکھنے کے نئے طریقے تلاش کرنا پڑے۔ انٹرنیٹ مانیٹر تنظیم ‘ایکسیس ناؤ’ کے مطابق، بھارت گزشتہ برس انٹرنیٹ کی بندش کے معاملے میں دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر رہا ہے۔

امتحانات سے آگے کے مسائل

اگرچہ امتحانات کے پرچے لیک ہونا اس احتجاج کا بنیادی سبب بنا، لیکن یہ غصہ جلد ہی ملازمتوں کی عدم دستیابی، معاشی مواقع کی کمی اور ریاستی اداروں پر سے اعتماد کے خاتمے جیسی تلخ حقیقتوں میں بدل گیا۔ سالہا سال کی محنت کے بعد بھی معاشی تحفظ نہ ملنے کا خدشہ اس تحریک کی اصل طاقت بن چکا ہے، جس کے باعث یہ تحریک محض امتحانی تنازع کے حل ہونے سے ختم ہونے والی نہیں ہے۔

‘کاکروچ’ کا اثر و رسوخ

اگرچہ سی جے پی نے آن لائن لاکھوں حامی جمع کر لیے ہیں، تاہم اسے فوری طور پر سیاسی اثر و رسوخ میں بدلنا ایک چیلنج ہے۔ سی جے پی کے بانی ابھیجیت ڈِپکے کا کہنا ہے کہ وہ اب نوجوانوں کے مسائل سننے کے لیے ایک ’ملک گیر مہم‘ (Listening Tour) شروع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کیا ہے اور یہ بھارتی حکومت کے لیے دردِ سر کیوں بن گئی ہے؟

ڈِپکے نے اداروں میں شفافیت اور غیر جانب داری کی بحالی کے لیے عوامی تحریک کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ فی الحال ان کی تنظیم کسی سیاسی پارٹی کے بجائے ایک ’پریشر گروپ‘ کے طور پر کام کرے گی۔ ریاست جھارکھنڈ میں اب بھی مظاہرے جاری ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ نوجوانوں کا غصہ ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا۔

نوجوان ووٹ بینک کی اہمیت

انڈیا میں نوجوان ووٹرز کا ایک بہت بڑا اور مؤثر طبقہ موجود ہے۔ آئندہ عام انتخابات میں ابھی 3 سال کا وقت باقی ہے، اور اب امکان یہی ہے کہ اقتدار میں موجود مودی کی جماعت اور اپوزیشن، دونوں ہی نوجوانوں کے اس غصے اور جذبے کو اپنے انتخابی فائدے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اندرونی تناؤ دور کرنے کے لیے انوکھا راستہ اختیار کرنے والی جاپانی خاتون گرفتار

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

78 افراد کو سول اعزاز دینے کی منظوری، محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی کا اجلاس

امریکی فوج کے سربراہ کا ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے پر زور

وزیراعظم شہباز شریف کی مسجد نبویؐ میں حاضری، وفد کے ہمراہ نماز ادا کی

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر