چین کی 80 سالہ مصورہ اور بچوں کی کتابوں کی معروف مصور کائی گاؤ نے بچوں کے ادب کا سب سے بڑا عالمی اعزاز ’ہانس کرسچن اینڈرسن ایوارڈ 2026‘ جیت لیا ہے۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی چینی مصورہ ہیں۔ ان کی تخلیقات میں بچپن کی یادیں، دیہی زندگی، چینی ثقافت اور روزمرہ زندگی کی چھوٹی چھوٹی خوبصورت چیزیں نمایاں نظر آتی ہیں۔
Chinese illustrator Cai Gao received the 2026 Hans Christian Andersen Award for Illustration on Saturday in Ottawa, Canada, claiming the highest international honor for children's book illustration. Cai became a landmark figure in Chinese publishing, producing acclaimed… pic.twitter.com/QCD1wTxIuJ
— China Takeaway (@China24Official) August 8, 2026
کائی گاؤ 1946 میں چین کے صوبے ہونان کے شہر چانگ شا میں پیدا ہوئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے بچپن کی یادیں ان کے فن کا سب سے بڑا خزانہ ہیں۔ دادی سے سنی کہانیاں، مقامی گیت، روایتی تہوار، چینی اوپیرا اور گھر کے صحن میں گزارے دن بعد میں ان کی تصویری کتابوں کا حصہ بنتے گئے۔
کائی گاؤ نے باقاعدہ آرٹ کی تعلیم حاصل نہیں کی۔ انہوں نے دیہی علاقوں میں بچوں کو پڑھاتے ہوئے گاؤں، کھیتوں، راستوں اور وہاں کے لوگوں کے خاکے بنائے۔ بعد میں بچوں کے ایک پبلشنگ ادارے سے وابستہ ہوئیں اور کئی دہائیوں تک بچوں کی کتابوں پر کام کیا۔
یہ بھی پڑھیں:چین کے بڑے آبی منصوبے کا اہم سنگ میل، جنوبی سے شمالی علاقوں کو 80 ارب مکعب میٹر پانی فراہم
ان کی مشہور کتابوں میں ’مون کیک بالیڈ‘ اور ’جہاں چاند جائے، میں جاؤں‘ شامل ہیں، جن میں بچپن کی یادوں اور چینی دیہی ثقافت کی جھلک ملتی ہے۔
کائی گاؤ کا کہنا ہے کہ زندگی میں بہت سی چیزیں انسان اپنی مرضی سے منتخب نہیں کرسکتا، لیکن حالات جیسے بھی ہوں، یہ ضرور انتخاب کیا جاسکتا ہے کہ زندگی کیسے گزارنی ہے۔
蔡皋在加拿大领取国际安徒生奖
Congratulations! On Aug. 8, Chinese illustrator Cai Gao became the first Chinese to receive the Hans Christian Andersen Award for Illustration at the 40th IBBY World Congress in Canada.#CaiGao #ChineseIllustrator pic.twitter.com/RjTaXSTqde— Beijing Daily (@DailyBeijing) August 8, 2026
80 برس کی عمر میں بھی وہ خود کو نئے خیالات کے لیے تیار سمجھتی ہیں اور کہتی ہیں کہ اس عمر میں بھی ایک نئی شروعات ممکن ہے۔














