عمیر عارف نے ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن انڈر 17 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

اتوار 9 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے نوجوان اسکواش کھلاڑی عمیر عارف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن انڈر 17 کا ٹائٹل جیت لیا۔

فائنل میں عمیر عارف نے سخت مقابلے کے بعد انگلینڈ کے لیوک میک برائیڈ کو 3-2 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فیصلہ کن معرکے میں عمیر عارف نے ابتدائی گیم 4-11 سے ہارنے کے بعد عمدہ کم بیک کیا اور اگلی دو گیمز 11-6 اور 11-5 سے جیت لیں۔ انگلش کھلاڑی نے چوتھی گیم 11-9 سے جیت کر مقابلہ برابر کیا، تاہم عمیر عارف نے فیصلہ کن پانچویں گیم میں 11-4 سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

عمیر عارف اس سے قبل ورلڈ جونیئر اور ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

نوجوان کھلاڑی بِلکِس اینڈ عبدالرزاق داؤد فاؤنڈیشن کے فیلو بھی ہیں، جہاں انہیں اپنی کھیلوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لیے معاونت حاصل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp