’اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے چنا ہے‘، مکہ دفاعی معاہدے پر اراکین پارلیمنٹ کا اظہار خیال

اتوار 9 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان، ترکیے اور سعودی عرب کے باہمی دفاعی معاہدے پر اراکین پارلیمنٹ نے پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ یہ دفاعی معاہدہ کسی کے خلاف نہیں ہے بلکہ خطے میں امن کی ضمانت فراہم کرے گا، پاکستان کے لیے اعزاز ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے چنا ہے۔

یہ دفاعی معاہدہ کسی کے خلاف نہیں ہے بلکہ خطے میں امن کی ضمانت فراہم کرے گا، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہیں کہ پاکستان کو ایک اور تاریخی کامیابی ملی ہے۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے دفاعی معاہدہ کیا ہے، جو کسی کے خلاف نہیں بلکہ خطے میں امن کی ضمانت فراہم کرے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ حالیہ واقعات نے ثابت کیا ہے کہ خطے میں جغرافیائی سیاست کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بے یقینی اور کشیدگی کے گہرے سائے سے پاکستان ہی نہیں بلکہ پورا خطہ متاثر ہوا ہے، لہٰذا خطے میں امن اور سلامتی کے لیے ممالک کو ایک دوسرے سے تعاون کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان لازوال، مضبوط، تاریخی، ثقافتی، مذہبی اور سفارتی رشتے قائم ہیں، اس معاہدے سے خطے میں امن کی کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔

مکہ دفاعی معاہدہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری مسلم امہ کے لیے بہت ہی فخر کی بات ہے، عطاتارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے پاکستانی قوم کو یہ دن دکھایا، آج پورا پاکستان اس معاہدے پر خوشیاں منا رہا ہے، ملک بھر میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے پرچم نظر آئیں گے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری مسلم امہ کے لیے فخر کی بات ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس معاہدے کے لیے کردار ادا کیا، یہ ایک تاریخ ساز معاہدہ ہے جس سے پاکستان کو دنیا میں وہ مقام حاصل ہوا ہے جس کی خواہش پاکستانی عوام ہمیشہ سے کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ باہمی شراکت داری کے حوالے سے ایک سنگ میل ہے، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ اس معاہدے کے تحت آگے بڑھیں گے۔ اس پر اللہ کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو یہ اعزاز بخشا کہ وہ حرمین شریفین کا محافظ بنے۔

ان کا کہنا تھا کہ تین برادر ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ ہونا اللہ تعالیٰ کا خاص انعام ہے، ہم اس معاہدے کو بھرپور طریقے سے منا رہے ہیں اور لوگوں میں خوشی کی لہر ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ یہ معاہدہ صرف خطے کی سلامتی کے لیے ہے، پاکستان کے عوام کو مبارک ہو کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے چنا ہے۔

اس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ہمارے ممالک کے خلاف کسی بھی قسم کی ناجائز جارحیت نہ ہو، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ مشترکہ دفاعی معاہدہ نہ صرف پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ پورے خطے کے لیے بھی انتہائی اہم ہے، کیونکہ خطے کے تین اہم ممالک معاشی وسائل، دفاعی صلاحیت اور اپنی حفاظت کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ پرامن مقاصد اور خطے کی سلامتی کے لیے ہے، اس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ہمارے ممالک کے خلاف کسی بھی قسم کی ناجائز جارحیت نہ ہو۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے لیے اس لحاظ سے اہم ثابت ہوگا کہ تینوں ممالک کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے فولادی دیوار بن کر کھڑے ہوں گے، کسی کو ان ممالک کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی جرات نہیں ہوگی۔

مکہ دفاعی معاہدہ مسلم امہ کے اتحاد اور خطے میں امن کے نئے دور کی بنیاد ہے، شزہ فاطمہ

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ مسلم امہ کے اتحاد اور خطے میں امن کے نئے دور کی بنیاد ہے۔ اللہ تعالیٰ اس اتحاد کو ہمیشہ قائم رکھے۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ میں طے پانے والا مشترکہ دفاعی معاہدہ پوری مسلم امہ کے لیے امن کی راہ ہموار کرے گا۔ یہ تاریخی معاہدہ آنے والی نسلوں کے لیے اتحاد، اعتماد اور مشترکہ امن کی نئی تاریخ کے آغاز کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے یہ اہم فیصلہ کرکے ثابت کیا ہے کہ مضبوط قیادت قوموں کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پوری پاکستانی قوم خراجِ تحسین کی مستحق ہے۔ ان رہنماؤں کی دن رات کی محنت کے نتیجے میں پاکستان کو آج دنیا میں امن کے حوالے سے ایک باوقار مقام حاصل ہوا ہے۔

کسی ایک ملک کے خلاف جارحیت کو تینوں ممالک کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا، طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا سب سے پہلے پوری پاکستانی قوم، سعودی عرب اور ترکیہ کو اس تاریخی معاہدے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ معاہدہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہماری مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے، جبکہ سیاسی ٹیم اور سفارتی سطح پر بھی دن رات کی جانے والی محنت قابلِ تحسین ہے۔

یہ معاہدہ خطے میں مستقل امن کی بنیاد رکھے گا۔ تینوں ممالک، جن کے درمیان پہلے ہی قریبی برادرانہ تعلقات موجود ہیں، اب ایک دوسرے کے دفاع کے لیے متحد ہوگئے ہیں۔ کسی ایک ملک کے خلاف جارحیت کو تینوں ممالک کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔

اس معاہدے سے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور آنے والے دنوں میں نہ صرف خطے میں امن قائم کرنے کی کوششوں کو تقویت ملے گی بلکہ تینوں ممالک کے باہمی تعلقات بھی مزید بہتر ہوں گے۔ یہ معاہدہ پوری دنیا اور بالخصوص مسلم امہ کے لیے ایک تاریخی پیغام ہے۔

یہ صرف تینوں ممالک ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے، امیر مقام

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والا یہ دفاعی معاہدہ تینوں ممالک کے مفاد میں ہے اور پوری مسلم امہ کے لیے بھی ایک مضبوط پیغام ہے کہ تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر قیادت کی دن رات کی محنت سے یہ تاریخی کامیابی ممکن ہوئی۔ یہ صرف تینوں ممالک ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔

یہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں بلکہ تینوں ممالک کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہے، علی پرویز ملک

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ جس طرح میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا گیا، اسی طرح آج وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں مکہ دفاعی معاہدہ تینوں ممالک کے درمیان تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں بلکہ تینوں ممالک کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہے۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا اتحاد مسلمانوں کے لیے نئی امید پیدا کرے گا اور نہ صرف خطے میں امن کے قیام میں مدد دے گا بلکہ پوری دنیا میں استحکام کے لیے بھی کردار ادا کرے گا۔

اس معاہدے کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی اہمیت کئی گنا بڑھ گئی ہے، طلال چوہدری

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کو یہ تاریخی ذمہ داری ملی ہے، جس میں ان مقدس مقامات کی سلامتی بھی شامل ہے جن کی حفاظت ہم سب کو اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے۔ اس معاہدے کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی اہمیت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران پاکستان کے حوالے سے کئی اچھی خبریں سامنے آئی ہیں۔ آج مقدس سرزمین مکہ میں ایک مقدس دستاویز کی صورت میں مشترکہ دفاعی معاہدہ وجود میں آیا ہے، جس پر سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان نے برادر اسلامی ممالک کی حیثیت سے دستخط کیے ہیں۔

اس معاہدے پر پوری پاکستانی قوم اور پوری مسلم امہ مبارکباد کی مستحق ہے، رانا ثنا اللہ

وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے بین الصوبائی امور رانا ثنااللہ نے کہا کہ یہ معاہدہ مسلم امہ کے اتحاد کی اس خواہش کی عملی تصویر ہے جس کے لیے مسلم دنیا طویل عرصے سے خواب دیکھتی اور کوششیں کرتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اس معاہدے پر پوری پاکستانی قوم اور پوری مسلم امہ مبارکباد کی مستحق ہے۔

یہ ایک تاریخی دستاویز اور ایسا واقعہ ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،علیم خان

وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے کہا کہ یہ ایک تاریخی دستاویز اور ایسا واقعہ ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششیں اور محنت اس تاریخی پیش رفت میں قابلِ تحسین ہیں۔ یہ معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان اتحاد کو مزید مضبوط کرے گا اور خطے میں امن و استحکام کے نئے دور کی بنیاد بنے گا۔

ترکیہ کا تاریخی دفاعی معاہدہ مسلم امہ کے لیے سنگِ میل ہے: وجیہہ قمر

وزیر مملکت تعلیم وجیہہ قمر نے کہا کہ ترکیہ نے ایک برادر ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے اور ایسا تاریخی معاہدہ کیا ہے جو مسلم امہ کے لیے سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ الحمدللہ، اس کامیابی پر پوری اسلامی دنیا کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ اس معاہدے کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کرنے پر وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کو بھی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے پوری پاکستانی قوم کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج الحمدللہ پاکستانی قوم، پاک فوج اور پاکستانی قیادت نے مسلم امہ کے لیے یہ تاریخی معاہدہ ممکن بنایا ہے۔

وجیہہ قمر نے کہا کہ اس تاریخی موقع پر پوری مسلم امہ خوش ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب نے ایسا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت ایک ملک پر ہونے والے حملے کو مشترکہ حملہ تصور کیا جائے گا اور تینوں ممالک مل کر اس کا مقابلہ کریں گے۔ اس تاریخی کامیابی پر پوری مسلم امہ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا مشترکہ دفاعی معاہدہ خوشی اور فخر کا غیر معمولی موقع ہے۔

مضبوط قیادت قوموں کو قریب لاتی ہے: کھیئل داس کوہستانی

وزیر مملکت بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے یہ فیصلہ کرکے ثابت کیا ہے کہ مضبوط قیادت قوموں کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہے۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی محنت اور بہترین قیادت پر پوری قوم کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی۔

کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا اور اب کوئی بھی ملک کسی مشکل وقت میں تنہا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مکہ کی مقدس سرزمین سے دیا گیا یہ خوبصورت پیغام دنیا بھر کی مسلم امہ کو متحد کرسکتا ہے۔ سعودی عرب کی مضبوط معیشت، ترکیہ کی دفاعی قوت اور پاکستان کی تجربہ کار فوج مل کر، ان شاء اللہ، امن اور مشترکہ خوشحالی کی بنیاد بنیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ہم فخر اور عاجزی کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ یہ معاہدہ محفوظ اور خوشحال مستقبل کی بنیاد بنے گا۔

معاہدہ تینوں برادر ممالک کے اتحاد کو مزید مضبوط کرے گا: دانیال چوہدری

وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات و نشریات دانیال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی محنت، بہترین قیادت اور کاوشوں پر پوری قوم انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان یہ تاریخی دفاعی معاہدہ تینوں برادر ممالک کے اتحاد کو مزید مضبوط کرے گا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔

دانیال چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ پوری مسلم امہ کے لیے خوشی اور فخر کا باعث ہے اور مکہ کی مقدس سرزمین سے دنیا کو اتحاد، بھائی چارے اور باہمی تعاون کا مضبوط پیغام ملا ہے۔

دفاعی معاہدہ پوری مسلم امہ کے لیے فخر کا باعث ہے: خورشید عالم

معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی خورشید عالم نے کہا کہ اس خوبصورت، مضبوط اور طاقتور معاہدے پر سیاسی اور عسکری قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جس پر پوری مسلم امہ فخر کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے ہمیشہ کی طرح پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا۔ ہمیں نہ صرف اجتماعی طور پر اپنے رب کے حضور سجدہ ریز ہوکر شکر ادا کرنا چاہیے بلکہ بحیثیت فرد بھی پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے جڑے رہنا چاہیے۔

خورشید عالم نے کہا کہ ہمیں اپنی اپنی استطاعت کے مطابق کوشش کرنی چاہیے کہ اپنے ملک کے لیے کامیابی، خوشحالی اور برکت کا ذریعہ بنیں۔ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔

تینوں ممالک کے دفاع، سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانا معاہدے کا بنیادی مقصد ہے: علامہ طاہر اشرفی

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ اس معاہدے کا بنیادی مقصد تینوں ممالک کے دفاع، سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانا اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ موجودہ عالمی صورتحال کے تناظر میں یہ معاہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب نے جس صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، اس پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے پہلے دن سے خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی اور تنازع کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا اتحاد ایمان اور وحدت کا مظہر ہے: سیدہ نوشین افتخار

رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا یہ معاہدہ تینوں ممالک کے اتحاد اور باہمی یکجہتی کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ ذمہ داری سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان، وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پر ہے کہ وہ اس معاہدے کو مزید مضبوط بنائیں۔ امید ہے کہ ایمان، اتحاد اور باہمی تعاون کے یہ عہد ہمیشہ قائم رہیں گے۔

سیدہ نوشین افتخار نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔ پاکستان ہمیشہ زندہ و پائندہ رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کے ضلع سوراب میں امن و امان کے خدشات پر 15 اگست تک کرفیو نافذ

امریکا ایران سے محدود سطح پر مذاکرات کررہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

آزاد کشمیر میں انتخابات کے دوران پبلک سروس کمیشن کے 7 ارکان کی تقرری، اپوزیشن کا اعتراض

میر رضا قتل کیس: سندھ حکومت کا تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ

مکہ دفاعی معاہدے کی خوشی میں اسلام آباد کے نیو بلیو ایریا میں شاندار آتش بازی، عوام کا جوش و خروش

ویڈیو

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اگر عام آدمی کا احتساب ہوتا ہے تو وزرا بھی قانون سے ماورا نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

کالم / تجزیہ

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار