جشنِ آزادی کے موقع پر بلوچستان کی پاکستان سے محبت، قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبات سے بھرپور خوبصورت پیغام سامنے آیا ہے، جہاں معروف گلوکار اختر چنال زہری کے سحر انگیز آواز میں پیش کیا گیا نیا ملی نغمہ بلوچستان کے دل کی دھڑکن اور پاکستان سے لازوال محبت کی گونج بن گیا۔
ملی نغمے کے ذریعے بلوچستان نے ایک مرتبہ پھر دوٹوک انداز میں یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان ہی اس کی شناخت، فخر اور پہچان ہے۔ بلوچستان کے سُروں میں پاکستان سے محبت کی خوشبو نے جشنِ آزادی کی خوشیوں کو مزید یادگار بنا دیا ہے۔
مزید پڑھیں: جشن آزادی: مقبوضہ کشمیر میں قائداعظم، علامہ اقبال اور فیلڈ مارشل کی تصاویر والے پوسٹرز آویزاں
جب بلوچستان گاتا ہے تو پورا پاکستان ایک دل، ایک آواز بن جاتا ہے
اختر چنال زہری کے نئے ملی نغمے میں وطن سے محبت، اتحاد، یگانگت اور بھائی چارے کے جذبات کو نمایاں کیا گیا ہے۔ نغمے نے قوم کے دلوں میں محبت اور امید کی نئی روح پھونک دی ہے اور جشنِ آزادی کو محبتِ وطن کے رنگوں سے سجا دیا ہے۔
بلوچستان سے کراچی تک اس ملی جذبے کی ایک ہی صدا سنائی دے رہی ہے کہ پاکستان سے محبت، قومی اتحاد اور یگانگت ہی وطن کی اصل طاقت ہے۔
قوم ایک، پرچم ایک، منزل ایک
جشنِ آزادی کے موقع پر بلوچستان کی جانب سے سامنے آنے والے اس پیغام نے قومی وحدت کے جذبے کو اجاگر کیا ہے۔ پاکستانی پرچم تلے بلوچستان نے محبت، وفاداری اور قومی یکجہتی کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے یہ ثابت کیا ہے کہ دل بھی پاکستانی ہے اور دھڑکن بھی پاکستانی۔
اختر چنال زہری کی آواز میں پیش کیے گئے ملی نغمے نے بلوچستان کے ملی جذبے کو نمایاں کرتے ہوئے یومِ آزادی کو اتحاد، اخوت اور قومی فخر کی لازوال علامت بنا دیا ہے۔
یہ پیغام بھی نمایاں کیا گیا ہے کہ بلوچستان کی محبت پاکستان کی طاقت ہے اور جب بلوچستان گاتا ہے تو پورا پاکستان ایک دل اور ایک آواز بن جاتا ہے۔
بلوچستان سے خوبصورت ملی نغمہ سامنے آنے پر دل فخر سے بھر گیا، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم آزادی قریب آتے ہی بلوچستان سے خوبصورت اور حب الوطنی کے جذبے سے بھرپور گیت سامنے آتے دیکھ کر ان کا دل فخر سے بھر گیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ملی نغمہ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے گلوکاروں، فنکاروں، پروڈیوسرز اور اس شاندار کاوش میں شامل تمام افراد کے لیے دلی تحسین اور خلوصِ دل سے اظہارِ تشکر کیا۔
As Independence Day approaches, my heart is filled with pride to see this beautiful and patriotic song coming from Balochistan.
My heartfelt appreciation and sincere gratitude to the singers, performers, producers and everyone behind this wonderful effort. You have beautifully… pic.twitter.com/GAKhK93Fwg
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 9, 2026
وزیراعظم نے کہاکہ اس گیت میں ہمارے پیارے وطن پاکستان سے محبت کے جذبے کو نہایت خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یوم آزادی پاکستان کی تیاریاں ملک بھر میں بھرپور طریقے سے جاری ہیں، اور وطن سے محبت کا اظہار کیا جارہا ہے۔













