مکہ دفاعی معاہدے کی خوشی میں اسلام آباد کے نیو بلیو ایریا میں شاندار آتش بازی، عوام کا جوش و خروش

اتوار 9 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مکہ دفاعی معاہدے کی تکمیل کی خوشی میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نیو بلیو ایریا میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، جس سے علاقہ رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھا اور شہریوں کی بڑی تعداد نے آتش بازی کا نظارہ کیا۔

ضلعی انتظامیہ اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے منعقدہ خصوصی تقریب کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی۔

آتش بازی کے دوران شہریوں نے مکہ دفاعی معاہدے پر بھرپور جوش و خروش کا اظہار کیا اور قومی جذبے کے تحت پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

شہریوں کا بھرپور قومی جذبے کا اظہار

مکہ دفاعی معاہدے کی تکمیل پر منعقدہ جشن کے موقع پر نیو بلیو ایریا میں شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ آسمان پر رنگ برنگی آتش بازی کے مناظر نے ماحول کو مزید پرجوش بنا دیا، جبکہ شہریوں نے اس موقع پر اتحاد، ایمان اور بھائی چارے کے عزم کی تجدید کا اظہار کیا۔

آتش بازی کے دوران شہریوں کی جانب سے بھرپور قومی جذبے کا مظاہرہ کیا گیا اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے نیو بلیو ایریا گونج اٹھا۔

انتظامیہ اور ٹریفک حکام بھی موقع پر موجود

تقریب کے دوران انتظامی اور ٹریفک امور کی نگرانی کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، چیف ٹریفک آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی موقع پر موجود رہے۔

ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کی جانب سے شہریوں کے لیے منعقد کیے گئے اس خصوصی ایونٹ کے اختتام پر شہریوں نے مکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا اور تقریب کو قومی یکجہتی کے جذبے کے اظہار کا ذریعہ قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp