جشنِ آزادی کی آمد آمد ہے اور پاکستان کے دیگر بڑے شہروں، قصبوں اور علاقوں کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد بھی سبز ہلالی پرچموں، جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجنے لگا ہے۔ شہر کے بازاروں، شاہراہوں اور اہم مقامات پر جشنِ آزادی کی تیاریاں عروج پر ہیں، جبکہ شہری بھی وطن سے محبت کے اظہار کے لیے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ خریداری اور تیاریوں میں مصروف ہیں۔
دیکھیے اسلام آباد میں جشنِ آزادی کی تیاریوں کی خوبصورت جھلکیاں۔












